27 جمادی الاخر, 1446 ہجری
5مارچ
2024ء بروز منگل مدنی مرکز فیضان مدینہ جھنگ سٹی مدن شاہ میں شعبہ عشر کا مدنی مشورہ منعقد کیا
گیا جس میں جھنگ ڈسٹرکٹ کے عشر ذمہ داران شریک ہوئے۔
نگران ڈویژن مشاورت فیصل آباد حاجی سلیم عطاری نے مشورہ لیا جس میں عشر کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے عشر جمع کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی۔
اس موقع پر عشر کے ڈویژن ذمہ دار اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے بھی شرکا کو مدنی پھول دیئے۔ آخرمیں اچھی کارکردگی والے ذمہ داران کو تحائف بھی پیش کئے گئے۔(رپورٹ: محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار
اجتماع و مدنی مذاکرہ فیصل آباد ڈویژن ذمہ
دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)