18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
فیضان مدینہ لاڑکانہ میں عشر اجتماع /رکن شوریٰ فاروق جیلانی عطاری کا بیان
Tue, 31 Oct , 2023
1 year ago
دنیا بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت 29
اکتوبر 2023ء بروز اتوار مدنی مرکز فیضان
مدینہ لاڑکانہ میں عشر اجتماع کا انعقاد
ہوا جس میں لاڑکانہ ڈویژن کے کاشتکار اور گاؤں ذمہ داران کی شرکت ہوئی۔
رکن
شوری حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی مختلف امور
پر تربیت کرتے ہوئے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور انہیں اپنے عشر دعوتِ ا سلامی
کو دینے کا ذہن دیا جس پر کاشتکاروں نے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)