فیضانِ مدینہ کراچی میں 20 جولائی 2025ء کو خصوصی
تقریب کا انعقاد کیا جائے گا
کراچی (27 جولائی 2025ء)-
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے میلاد
ہال میں 20 جولائی 2025ء کو ہونے جارہا ہے ایک اہم اور خصوصی تقریب بنام ” Professionals
Meetup “ کا انعقاد، جس میں انجینئرز، آئی ٹی پروفیشنلز،
فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ماہرین اور دیگر کارپوریٹ پروفیشنلز کی شرکت ہوگی۔
فیضانِ مدینہ کراچی میں ظہر کی نماز 1:30 پر ادا
کی جائے گی اور 2:00 بجے اسلامی بھائیوں کے لئے کھانے (Lunch)کا اہتمام کیا
جائے گا جس کے بعد تقریباً 2:30 پر تقریب کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول
صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوگا۔
اس موقع
پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری کا ” LESSONS FROM
KARBALA “ کے موضوع پر خصوصی بیان ہوگا جس میں وہ کربلا سے
حاصل ہونے والے سبق کوبیان کریں گے اور شہدائے کربلا کی سیرت سے متعلق حاضرین کو مدنی پھولوں سے نوازیں گے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)