16 مئی 2025ء کو سیلانی آئی ٹی پارک، زیتون اشرف، کراچی کے مین آڈیٹوریم میں دعوت اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز فورم کے تحت ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیشن میں نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، سافٹ ویئر ڈیویلپمنٹ، اور فری لانسنگ کے مواقع کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔

ٹریننگ سیشن میں ہیڈ آف شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری نے شرکا کو مفید مشورے، عملی مظاہرےاور رہنمائی فراہم کی۔ شرکا کی بڑی تعداد نے پروگرام میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور اسے ایک کامیاب اور نتیجہ خیز تربیتی سرگرمی قرار دیا۔