پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں ملتان کی ایک نجی شادی ہال میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم پی اےسلمان نعیم، مختلف کمپنیوں کے عہدیداران، انجینئرز، آئی ٹی پروفیشنلز، ڈاکٹرز اور دیگر شخصیات سمیت کم و بیش 250 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد سلیم عطاری نے ’’آسان نیکیاں‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔(رپورٹ:پروفیشنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز کے زیر اہتمام 27 جون 2021ء کو ڈیفنس کراچی فیز 6 کی جامع مسجد فیضان قرآن میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پروفیشنلز سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے بیان کیا اور دینی تعلیم کی اہمیت کے حوالے سے گفتگو کی۔ محمد ثوبان عطاری نے شرکا کو تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن بھی دیا۔(رپورٹ: محمد حماد عطاری، ڈیفنس کابینہ)