پچھلے دنوں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پروفیشنل اسلامی بھائیوں کی مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں حاضری ہوئی جن میں کراچی، لاہور، ملتان، اسلام آباد، واہ کینٹ، پنڈی، فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، پتوکی اور اندرون سندھ سمیت دیگر شہروں کے آئی ٹی انجینئر، ریگولر انجینئر، فنانس آفیسرز، کارپوریٹر سے متعلقہ پروفیشنلز افراد شامل تھے۔

اس دوران آنے والے پروفیشنلز اسلامی بھائیوں کے درمیان دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے’’ظاہری اور باطنی امراض‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ’’سیرتِ مصطفی ﷺ‘‘ کتاب کاتعارف بھی کروایا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے۔بعدازاں نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف کورسز میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔اس موقع پر پروفیشنلز ڈپپارٹمنٹ کے نگران محمد ثوبان عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)