20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام پچھلے دنوں ملتان کی ایک نجی شادی
ہال میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم پی اےسلمان نعیم، مختلف
کمپنیوں کے عہدیداران، انجینئرز، آئی ٹی پروفیشنلز، ڈاکٹرز اور دیگر شخصیات سمیت
کم و بیش 250 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد سلیم عطاری نے ’’آسان نیکیاں‘‘ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے
تربیت کی۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات
کے جوابات دیئے۔(رپورٹ:پروفیشنز
ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)