عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےپروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 12 مارچ 2023ء بروز اتوار عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں پروفیشنل حضرات کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز،انجینئرز اور پروفیشنلز سمیت دیگر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

تلاوتِ قراٰن سے اس اجتماعِ پاک کا باقاعدہ آغاز کیا گیا جبکہ نعتِ خواں اسلامی بھائی نے نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم پڑھ کر حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے ”آمد رمضان “ کے حوالے سے گفتگو کی ۔رکن شوری نے شرکا کو رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں سمیٹنے کا ذہن دیتے ہوئے پورے ماہ کا روزہ رکھنے ، گناہوں سے بچنے اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 30 دن کا اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی ۔

بعدازاں اجتماع میں شریک پروفیشنل حضرات نے مدنی چینل کو تأثرات دیتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہارکیااور نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ : پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


پتوکی شہر میں 10 مارچ 2023ء بروز جمعہ دعوتِ اسلامی کے پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ کے تحت زکوٰۃ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں پرفیشنل حضرات سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دوانِ کورس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار مولانا محمد نصیر عطاری مدنی نے شرکا کو زکوٰۃ کے چند ضروری مسائل بتاتے ہوئے انہیں اپنے معاملات کو دینِ اسلام کی تعلیمات کے مطابق کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز فورم کے تحت گزشتہ روز سپیریئر کالج  (Superior College) سرگودھا میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس، مختلف اسکولز کے ٹیچرز اور بارایسو سی ایشن کے وکلا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسول ِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد نگران شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہونے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد محسن عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےپروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ کے زیرِا ہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں پروفیشنل حضرات کے لئے سنتوں بھرے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والےڈاکٹرز، پرفیسرز، افسران، بزنس مینز،  CFOs، COOs اور پروفیشنلز سمیت دیگر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

تلاوتِ قراٰن سے اس اجتماعِ پاک کا باقاعدہ آغاز کیا گیا جبکہ نعتِ خواں اسلامی بھائی نے نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم پڑھ کر حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری نے ”ورک لائف بیلنس“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ایک بہترین زندگی گزارنے کے حوالے سے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو تجاویز پیش کیں۔

رکنِ شوریٰ کا دورانِ بیان کہنا تھا کہ مصطفیٰ کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی مبارک زندگی ہر معاملے میں ، ہر غور و فکر کرنے والےاور ہر شخص کے لئے ایک بہترین نمونہ ہے ۔

بعدازاں اجتماع میں شریک پروفیشنل حضرات  نے مدنی چینل کو تأثرات دیتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہارکیااور نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ کے رکنِ شوریٰ، نگرانِ ڈیپارٹمنٹ، صوبائی و ڈویژن ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس میٹنگ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران سے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیااور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے دورانِ گفتگو پروفیشنلز اسلامی بھائیوں کو ہر ماہ 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کروانےاور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف کورسز میں داخلہ دلوانے کا ذہن دیا۔

اسی طرح نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مدرسۃالمدینہ بالغان اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع سمیت دیگر دینی کاموں میں پروفیشنلز اسلامی بھائیوں کو شرکت کروانے کے متعلق ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔

بعدازاں میٹنگ میں شریک ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


29نومبر 2022ء بروز منگل دعوت اسلامی کے زیر اہتمام نواب شاہ سندھ میں عظیم پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹرز، انجینئرز، فنانس آفیسرز، آئی ٹی پروفیشنلز،تاجران اور یونیورسٹی کے پروفیسرز نے شرکت کی۔

نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نےسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو دین و شریعت کےمطابق اپنی زندگی گزارنے اور اپنے دوست احباب کو بھی اس کی دعوت دینے کی ترغیب دلائی۔


گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام چھانگا مانگا شہر میں عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام سمیت عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ابتداءً تلاوتِ قراٰنِ پاک سے اجتماع کا آغاز کیا گیا جبکہ نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ و سلم کی بار گاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

نگرانِ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہردم وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔بعدازاں جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام کے لئے تقسیمِ اسناد کا بھی سلسلہ ہوا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


8 نومبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ملک میرج ہال، بند روڈ بائی پاس، پنڈی بھٹیاں میں عظیم الشان پروفیشنلز و اساتذہ اجتماع منعقد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ پروفیشنلز حضرات، اساتذہ اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو اپنی صلاحیتیں دینی کاموں میں بھی خرچ کرنے اور 13 نومبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے جملہ کاموں کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


پروفیشنلز فارم دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 23 اکتوبر 2022ء بروز اتوار عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے پروفیشنل حضرات کے لئے خصوصی سیشن کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس سیشن کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے کیا جائے گا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی و انٹر نیشنل اسلامک اسکالر سیّد فضیل عطاری سنتوں بھرا بیان کریں گے اور سیشن میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی فرمائیں گے۔

نوٹ:یہ سیشن دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے میلاد ہال میں منعقد کیا جائے گا نیز اس سیشن کا دورانیہ دوپہر 2 بجے سے 4 بجے تک ہو گا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


3 جولائی  2022 ءبروز اتوار پتوکی میں شعبہ پروفیشنلز کے تحت فرض علوم کورس سکھایا گیا جہاں کثیر تعداد میں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار مولانا نصیر عطاری مدنی نے طہارت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور آخر میں قربانی کے موضوع پر سوال جواب کا سیشن بھی ہوا۔(رپورٹ: علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


پچھلے دنوں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پروفیشنل اسلامی بھائیوں کی مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں حاضری ہوئی جن میں کراچی، لاہور، ملتان، اسلام آباد، واہ کینٹ، پنڈی، فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، پتوکی اور اندرون سندھ سمیت دیگر شہروں کے آئی ٹی انجینئر، ریگولر انجینئر، فنانس آفیسرز، کارپوریٹر سے متعلقہ پروفیشنلز افراد شامل تھے۔

اس دوران آنے والے پروفیشنلز اسلامی بھائیوں کے درمیان دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے’’ظاہری اور باطنی امراض‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ’’سیرتِ مصطفی ﷺ‘‘ کتاب کاتعارف بھی کروایا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے۔بعدازاں نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف کورسز میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔اس موقع پر پروفیشنلز ڈپپارٹمنٹ کے نگران محمد ثوبان عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ کے تحت پچھلےدنوں پتوکی میں ایک میٹ اپ(Meet-Up) کا انعقاد ہوا جس میں آئی ٹی پروفیشنلز، انجینئرز، فنانس آفیسرز، کارپوریٹ سیکٹر مینجمنٹ، ڈاکٹرز اور وکلانے شرکت کی۔

اس میٹ اپ میں موٹیویشنل اسپیکر ثوبان عطاری نے ’’اخلاقیات‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو 26 اور 27 مارچ 2022ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سوساں روڈ فیصل آباد میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہونے والے ’’ضروریات دین کورس‘‘ میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)