18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ
پروفیشنلز فورم کے تحت گزشتہ روز سپیریئر کالج
(Superior College) سرگودھا میں
پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس، مختلف اسکولز کے ٹیچرز اور
بارایسو سی ایشن کے وکلا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسول ِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد نگران شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان
عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی اخلاقی اعتبار سے
تربیت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہونے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد محسن عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)