پروفیشنل حضرات کے لئے
فیضانِ مدینہ کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کےپروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ کے زیرِا ہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں پروفیشنل حضرات کے لئے سنتوں بھرے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف
شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والےڈاکٹرز، پرفیسرز، افسران، بزنس مینز، CFOs، COOs اور پروفیشنلز سمیت دیگر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔
تلاوتِ قراٰن سے اس اجتماعِ پاک کا باقاعدہ آغاز کیا گیا جبکہ نعتِ خواں اسلامی بھائی
نے نعتِ رسولِ مقبول صلی
اللہ علیہ و سلم پڑھ کر حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری نے ”ورک لائف بیلنس“ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ایک بہترین زندگی گزارنے کے حوالے سے وہاں موجود اسلامی
بھائیوں کو تجاویز پیش کیں۔
رکنِ شوریٰ کا دورانِ
بیان کہنا تھا کہ مصطفیٰ کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی مبارک زندگی ہر معاملے میں ، ہر غور و فکر
کرنے والےاور ہر شخص کے لئے ایک بہترین نمونہ ہے ۔