پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ کے
اہم ذمہ داران کی میٹنگ، نگرانِ پاکستان مشاورت نے تربیت کی
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ایک
میٹنگ ہوئی جس میں پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ کے رکنِ شوریٰ، نگرانِ ڈیپارٹمنٹ، صوبائی و
ڈویژن ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس
میٹنگ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری
نے ذمہ داران سے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں کی
کارکردگی کا جائزہ لیااور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے
دورانِ گفتگو پروفیشنلز اسلامی بھائیوں کو
ہر ماہ 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کروانےاور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے
مختلف کورسز میں داخلہ دلوانے کا ذہن دیا۔
اسی طرح نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مدرسۃالمدینہ بالغان اور ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع سمیت دیگر دینی کاموں میں پروفیشنلز اسلامی بھائیوں کو شرکت کروانے کے متعلق
ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔
بعدازاں میٹنگ میں شریک
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات
کی۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز
فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)