عاشقانِ رسول کی سنتوں بھری تحریک دعوت
اسلامی کی جانب سے 2 مارچ 2024ء بروز ہفتہ مدنی مرکز فیضان
مدینہ فیصل آباد میں پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ کے
تحت ٹریننگ سیشن ہوا۔
اس ٹریننگ سیشن میں رکن شوریٰ عبدالوھاب عطاری ، ثوبان عطاری
اورمختلف ڈیپارٹمنٹس سے پروفیشنلز نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری نے تربیتی مدنی پھولوں سے
نوازتے ہوئے نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے بارے میں ذہن دیانیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئے عطیات جمع کرنے اور دیگر کو اس بارے میں ترغیب دلانے کے اہداف پیش کئے۔
بعدازاں
سوال و جواب کا بھی سلسلہ ہوا جس میں نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کی طرف
سے ہونےوالے سوالات کے جوابات دیئے۔
علاوہ ازیں شرکا نے نگران پاکستان کے ساتھ مدنی مذاکرے میں بھی شرکت کی ۔بعد مدنی مذاکرہ دہرائی کا حلقہ بھی لگایا گیا جس میں نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی
بھائیوں سے سوالات کئے اور صحیح جواب
دینے والے اسلامی بھائیوں کو انعامات بھی دیئے۔
آخرمیں نگران پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبد الخالق عطاری، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)