پچھلے  دنوں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم سرگودھا میں سالانہ رزلٹ کے موقع پر تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تنظیمی ذمہ داران ، علمائے کرام، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد محسن صلاح الدین، ایس ایس پی ملک اختر حسین جوئیہ، انچارج لائسنسنگ محمد نواز سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری یاسر یعقوب گجرنے شرکت کی ۔

اس موقع پر ڈویژن مشاورت کے نگران عادل رضا عطاری نے بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے بھلے جذبات کا اظہار کیا۔

ایونٹ کے اختتام پر پاس ہونے والے طلبہ کو اسناد پیش کی گئیں جبکہ دعا اور صلوۃ و سلام پر اجتماع ختم ہوا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


بچّوں کی تربیت اور ان کے لئے  ایک اچھّے اسکول کا انتخاب کرنا والدین کی اہم ذمّے داری ہے۔ اسکول کی تعلیم مستقبل کی تعمیر اورکامیابی کی راہ ہموار کرتی ہے۔ دینی ماحول میں معیاری تعلیم،اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ، قرآنی ایجوکیشن اور بنیادی اسلامی تعلیمات جیسی خصوصیات دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کا حصّہ ہیں۔

دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کےپاکستان بھر کے کیمپسز میں تعلیمی سال 2024-25ءکے لئے داخلے شروع ہوچکےہیں ۔

اس وقت دارالمدینہ کے کیمپسز پاکستان کے 35شہروں میں قائم ہیں۔ان میں کراچی، لاہور، راولپنڈی،فیصل آباد،حیدرآباد، ملتان، سیالکوٹ، لاڑکانہ،سکّھر،گجرات،منڈی بہاؤالدین، شرقپور، ڈنگا، واہ کینٹ، سرگودھا،جتوئی، بھلوال، چشمہ،جھنگ، پنڈی گھیپ، گوجرانوالہ، ساہیوال، عارف والا، پاکپتن، سمندری،اوکاڑہ، بہاولپور،ڈیرہ غازی خان، اٹک، میرپور، لالہ موسیٰ، کھاریاں،کونجہ، جاتلاں اور وزیرآباد شامل ہیں ۔

دارالمدینہ کے کیمپسز میں داخلوں کی معلومات کے لئے خصوصی ایڈمیشن سیل قائم کیا گیا ہے۔ مزیدمعلومات کے لیےدارالمدینہ کی ویب سائٹ www.darulmadinah.net پر وزٹ کیجیے یا اس ای میل ایڈریس info@darulmadinah.net پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ! پاکستان بھر میں دار المدینہ میں اس وقت تقریبا ً26ہزار سے زائد طلبہ وطالبات زیر ِتعلیم ہیں۔(رپورٹ: غلام محی الدین ترک، دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


اسلامی تعلیمات کے مطابق دنیاوی تعلیمی دینے والے دعوتِ اسلامی کے شعبے دارالمدینہ کے تحت اسلامیات ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے بورڈ آف سٹڈیز کی پہلی میٹنگ کانفرنس روم میں منعقد ہوئی۔

اس میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی جنید عطاری مدنی، دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے رجسٹرار ، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اسلامیات اور بورڈ آف سٹڈیز کے دیگر ممبران موجود تھے۔

ماہرین نے B.S Islamiat کے لئے H.E.C کی پالیسی کے مطابق نصاب سازی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے نصاب اور سمسٹر کے دیگر اصول و ضوابط پر گفتگو کی جبکہ اسٹوڈنٹس کے اس کورس میں داخلے کے لئے معیار مقرر کرنے پر تمام شرکا نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

ترقی کی راہ پر گامزن عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کانفرنس روم میں دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے عربی  ڈیپارٹمنٹ کے بورڈ آف سٹڈیز کی پہلی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں خصوصی طور پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر رجسٹرار دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر جاوید اسلم باجوہ ، ڈاکٹر افتخار احمد خان (ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ شعبہ عربی جی سی یونیورسٹی فیصل آباد)، ڈاکٹر ثناء اللہ ،ڈاکٹر جعفر قمر قریشی ، ڈاکٹر آصف رضا ، ڈاکٹر حافظ احمد سعید رانا اور ڈاکٹر فرحان اختر  عطاری میٹنگ میں شریک تھے جبکہ میٹنگ میں مختلف امور پر کلام کیا گیا۔

حضرت ابوبکرصدیق رَضِیَ اللہُ عَنْہ اسلام کے سب سے پہلے خلیفہ ہیں، آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہ انبیائے کرام عَـلَـيْهِمُ السَّلَام ورسل عظام عَـلَـيْهِمُ السَّلَام کے بعد تمام مخلوق میں سب سے افضل ہیں۔ آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہ ذہانت ، علم ، دانائی ، بہادری ا ور سچائی کی روشن مثال تھے۔ خوفِ خدا ، عشقِ رسول، تقویٰ ، ایثار اورقربانی دینےکےاعلیٰ ترین مقام پر فائز تھے۔سادگی، عاجزی، ایمانداری، رحم دلی اور غریب پروری آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہ کی پاکیزہ سیرت کا نمایاں حصہ ہے۔

گذشتہ دنوں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے کیمپسز میں یوم صدیق اکبر رَضِیَ اللہُ عَنْہ منایا گیا۔اس موقع پر کیمپسز میں خصوصی چارٹس چسپاں کیے گئے تھے، جن میں آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہ کی سیرت کے نمایاں پہلو درج تھے۔

یوم صدیق اکبر رَضِیَ اللہُ عَنْہ کا آغاز تلاوت ِ قرآنِ پاک سے ہوا۔بعد ازاں طلبہ کے درمیان نعت ،بیان اور کوئز کے مقابلے بھی ہوئے۔طلبہ نےحضرت ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ عَنْہ کی شان میں بیان کی گئی امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی منقبت پیش کی اور آپ کے عطا کردہ نعرے بھی لگائے۔ اس یوم کی مناسبت سے ٹیچرز نے تدریسی سرگرمیاں بھی تیار کررکھی تھیں۔ آخر میں کامیاب طلبہ میں اسناد تقسیم کی گئیں۔(رپورٹ: غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹر(مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی)


30 اور 31 دسمبر 2023ء کو مدنی  مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آبادمیں دعوت ِاسلامی کے شعبے دارالمدینہ اور فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے عملے کے اسلامی بھائیوں اور ذمہ داران کا 2 دن کا اجتماع ہوا جس میں دونوں شعبوں کےپاکستان بھر سے اساتذہ و پرنسپل صاحبان و ذمہ داران نے شرکت کی ۔

اس اجتماع میں مختلف سیشن ہوئے جن میں ذمہ داران و اراکین شوریٰ نے بیانات کئے اور تربیت کے مختلف ٹاپکس پر مدنی پھول فراہم کئے۔

اس موقع پر نگرا نِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”میری زندگی کا مقصد تیرے دیں کی سربلندی“ کے موضوع پر بیان کیاجس میں دعوت اسلامی کے بارہ دینی کام کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کرتے ہوئے کہا کہ 12 دینی کام تمام کے تمام عبادت ہیں اور اس کے علاوہ دیگر موضوعات پر بھی تربیت کے مدنی پھول ارشاد فرمائے ۔

علاوہ ازیں نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ داران و دارالمدینہ ،فیضان اسلامک سکول سسٹم کے اساتذہ اسلامی بھائیوں میں 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیو ں نے اپنے عزم کا اظہار کیا ۔

مزید نگران پاکستان مشاورت نے داڑھی شریف سجانے اور عمامہ شریف باندھنے کی ترغیب دلائی نیز اسلامی بھائیوں کو عمامہ شریف کا تحفہ بھی پیش کیا۔آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے دعا فرمائی اور اسلامی بھائیوں نے آپ سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبد الخالق عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی نے تعلیمی میدان میں جہاں مختلف کارنامے سرانجام دیئے ہیں وہیں ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔

گزشتہ رات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کرچی میں ہونے والے مدنی مذاکرے میں امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ رسول کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (.H.E.C) حکومتِ پاکستان نے دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی (دعوتِ اسلامی) کے پہلے کیمپس کی منظوری دے دی ہے جو کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد G-11میں قائم کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس 4 ڈیپارٹمنٹس پر مشتمل ہےجن کی تفصیل درج ذیل ہے:

٭ڈیپارٹمنٹ آف عربک (Department of Arabic)

٭ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک سٹڈیز (Department of Islamic Studies)

٭ڈیپارٹمنٹ آف مینجمنٹ سائنسز (Department of Management Sciences)

٭ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن (Department of Education)

بعدازاں امیرِا ہلِ سنت نے دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے حوالے سے کوشش کرنے والےمرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران، اراکینِ شوریٰ،ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی اور حکومتی اداروں میں موجود تعاون کرنے والے افسران کو دعاؤں سے نوازا۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں کراچی عالمی کتب میلےکراچی انٹرنیشنل بک فیئر کا انعقاد ہوا، جس میں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم ، گلشن  اقبال کیمپس Iکے طلبہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس میلے میں طلبہ نے اپنے اساتذہ کی رہنمائی میں دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس (قادری پبلی کیشن )، مکتبۃ المدینہ اور دیگر پبلشرز کے اسٹالز کا خصوصی دورہ کیا۔طلبہ نے خوبصورت،معلوماتی اورسبق آموز واقعات پر مشتمل کتابیں دیکھنے میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا اور اپنی پسند کی کتابیں بھی خریدیں۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائٹر مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ فیضان اسلامک اسکول سسٹم ،ہیڈ آفس کراچی)


تعلیمی دوروں سے طلبہ کی معلومات، مشاہدے اور اسکول میں پڑھائے جانے والے اسباق کی تفہیم کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ دارالمدینہ کا نصاب اپنے طلبہ کو ہر سال تعلیمی دوروں کے مواقع فراہم کرتا ہے جس کی مدد سے طلبہ اپنی  تفہیم کو بہتر بناتے ہیں۔

دارالمدینہ بوائز ہائی اسکول،کراچی کیمپسز کے طلبہ نے مکلی (ٹھٹھہ )کے قبرستان کا تعلیمی دورہ کیا۔مکلی کا شمار دنیا کے عظیم تاریخی ورثے میں کیا جاتا ہے۔ اس تعلیمی دورے سے طلبہ کی معلومات اورمشاہدے میں بھی اضافہ ہوا ۔)غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائٹر(سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی(


پیرنٹ مینجمنٹ میٹنگ اسکول مینجمنٹ اور والدین کے تعلقات بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ طلبہ کی تعلیمی کامیابیوں اور سیکھنے کے عمل میں ان کی مشکلات کو جاننےکا بہترین ذریعہ ہے۔ اس میٹنگ میں والدین اوراسکول مینجمنٹ تعلیمی عمل کو مزید بہتر بنانے پر بات چیت  کرتے ہیں۔ ان میٹنگز کی بدولت والدین یہ بھی سیکھ سکتے ہیں کہ وہ گھر میں اپنے بچوں کے تعلیمی مسائل کس طرح حل کریں۔

دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم، گلشن کیمپس ۲میں پیرنٹ مینجمنٹ میٹنگ کا انعقاد ہوا۔اس میٹنگ میں دارالمدینہ کے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے CEOڈاکٹر دانش اقبال عطاری ، بورڈ ممبر اور صوبائی ذمہ دار سندھ مدنی رضا عطاری،ڈائریکٹر ایجوکیشن عابد سہیل عطاری ،کلسٹر دینیات مینیجر ایاز مدنی ،کلسٹر ایجوکیشن مینیجر محمد عثمان اور کلسٹرایڈمن مینیجر محمد احمد نے بھی شرکت کی اور تعلیمی اورانتظامی امور پر والدین سے بات چیت کی ۔

پیرنٹ مینجمنٹ میٹنگ میں والدین کی ایک تعداد نے تعلیمی امور پر اطمینان کا اظہار کیااوردینی تعلیم وتربیت کے حوالے سے مشورے بھی دیے۔ علاوہ ازیں والدین کو بچوں کی درست تربیت کے حوالے سے مفید مشورے بھی دیے گئے۔

آخرمیں دارالمدینہ کے ذمہ داران نے کیمپس ٹیچرز کے ساتھ تعلیمی امور اور (ERP)کے نفاذ کےحوالے سے مشاورت کی۔ اساتذہ کے مسائل اور ان کی تجاویز کو سنا گیا ، اورتعلیمی اور تدریسی امور پر ان کی تربیت کی گئی ۔(رپورٹ: غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹر(مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی)


تعلیمی دورے سیکھنے کے عمل کو یادگار بناتے ہیں ۔ کلاس روم میں سیکھے گئےاسباق کی عملی تفہیم میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔مستقبل کی ترجیحات میں مدد ملتی ہے،یقیناًمستقبل کے بارے میں بروقت آگاہی طلبہ کو ان کے منتخب کردہ شعبوں میں کامیابی کے لیے ضروری مہارتوں، علم اور ذہنیت سے آراستہ کرتی ہے اوراس آگاہی کے نتیجے میں وہ اپنی تعلیم اورکیریئر کے بارے میں زیادہ بہتر فیصلہ کرسکتے ہیں۔ دارالمدینہ اپنے طلبہ کو تعلیمی دوروں اور تربیتی نشستوں کے ذریعے وقتاً فوقتاً ایسے مواقع فراہم کرتا ہے جس کی مدد سے وہ اپنی  تفہیم کو بہتر بناسکیں۔

دارالمدینہ بوائز کیمپسز،کراچی کے سیکنڈری کلاسز میں پڑھنے والے طلبہ نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی چینل ، المدینۃ العلمیہ ، آئی ٹی ، دورہ حدیث ایریا اور دیگر مختلف شعبوں کا تعلیمی دورہ کیا۔ تعلیمی دورے کے بعد طلبہ کا تربیتی سیشن ہوا ۔

تربیتی سیشن میں بیان کرتے ہوئے فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے نگران مجلس اور دارالمدینہ کے رکن مجلس ابو زہیرمحمد زبیر عطاری المدنی نے طلبہ سے ان کے مستقبل کے حوالے سے سوالات کیے اور اپنے مفید مشورے و تجربات بھی بیان کیے۔ رکن مجلس نے کہا کہ سب سے پہلے یہ طے کرلیجیےکہ آپ نے کیاکرنا ہے؟ آپ کو جس مضمون ،کام یا شعبے میں زیادہ دلچسپی ہو ،اس طرف اپنی بھرپورتوجہ دیجیے ،اس حوالے سے معلومات اورمفید مشوروں کے لیے دارالمدینہ آپ کی راہنمائی کرے گا۔

طلبہ کے اس تعلیمی دورے سے مختلف تصورات کے بارے میں ان کی سمجھ میں اضافہ ہوگا اور طلبہ میں فیصلہ سازی کی مہارت اور ذمہ داری کے احساس کو فروغ دینے میں مدد ملے گی ۔(رپورٹ: غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹر(مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی)


بچّوں کی اچھی تربیت اُن کے بہترین مستقبل کے لئے بہت ضروری ہے ۔ اچھی تربیت بچے کی نشوونما اور پرورش میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اچھی تربیت کی بدولت بچے اپنے اندر ایمانداری، مہربانی اور ہمدردی جیسی اقدار کو جنم دیتے ہیں، تربیت کے انہیں صحیح اور غلط کی پہچان میں بھی مدد ملتی ہے۔

ماہِ اکتوبر 2023ءمیں بچّوں کی تربیت کے لئے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم نےمختلف عنوانات پر مبنی تربیہ تھیم کا اجرا کیا ہے ۔ اس تربیہ تھیم میں بچّوں کی ذہنی سطح کے مطابق مفید معلومات،بُری عادتوں سے آگاہی اوران سے بچنے کی تلقین کی گئی ہے۔ساتھ ہی اسے دیگر اچھی باتوں سے بھی مزین کیا گیا ہے۔ اس تربیہ تھیم کے ذریعے بچوں میں مثبت تبدیلیاں پیداکی جاسکیں گی ان شاء اللہ عزوجل ۔

اس تربیہ تھیم کو www.darulmadinah.net پر بھی رکھا جاتاہے تاکہ دارالمدینہ کے علاوہ دوسرے اسکولز میں پڑھنے والے بچّوں کے والدین بھی اس سے استفادہ کرسکیں اور اپنے بچوں کی بہترین تربیت کرسکیں۔(رپورٹ: غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹرمارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر: غیاث الدین عطاری)