کسی بھی تعلیمی ادارے کی ترقی اور خدمات میں مزید بہتری کےلئے اس سے وابستہ والدین اور سرپرستوں کافیڈ بیک انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔دارالمدینہ کی مینجمنٹ کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ والدین کے ذہنوں میں آنے والے سوالات،خدشات اور ادارے کی بہتری کےلئے مفید مشوروں کو سنا جائے، ان کے مطابق ادارے میں بہتری کے اقدامات کئے جائیں۔ ان مقاصد کے حصول کے لئے گزشتہ چند ماہ سے دارالمدینہ کے مختلف کیمپسز میں پیرنٹ مینجمنٹ میٹنگز (PMM) کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

پچھلے دنوں دارالمدینہ PECHS کیمپس میں PMMکا انعقاد کیاگیا۔اس میٹنگ میں جمشید روڈ کیمپس میں زیر تعلیم اسٹوڈنٹس کے والدین وسرپرستوں کو بھی بلایا گیا تھا۔ دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے CEO ، پروونشل ہیڈاور ڈائریکٹر ایجوکیشن نے والدین و سرپرستوں سے ملاقات کی۔ اسی طرح والدہ /سرپرست اسلامی بہنوں سے کراچی کی ڈویژن ہیڈ اسلامی بہن کے ساتھ پری پرائمری،اکیڈمکس اور دینیات کی ایچ او ڈی اسلامی بہنوں نے ملاقات کی ۔

دوران ملاقات بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے گفتگو کا سلسلہ ہوا اور ہاہمی مشاورت سے ان کی صلاحیتوں میں مزید نکھار لانے کے تعلق سے مختلف امور پر چیزیں طے کی گئیں۔(رپورٹ: غلام محی الدین ترک ، دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)