رمضان کا قدردان عبادت میں وقت گزارتا ہے۔ روزہ دار اگر گناہوں سے بچنے کا عزم کرلے تو اس کےلئےنیکیاں کرنا آسان ہوجاتا ہے۔ ان امور کی طرف رہنمائی کے لئے 18 مارچ2024 ء کو دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن سسٹم کے تحت کراچی ہیڈآفس میں میٹ اپ کا سلسلہ ہوا جس میں بچوں کے سرپرست حضرات نے شرکت کی۔

شریعہ ایڈوائزرمفتی محمد کفیل رضا عطاری مدنی نے ’’رمضان اور روزہ ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جس میں روزے کےاحکام،مسائل،شرائط ، مکروہات بتانے کے ساتھ روزے کے بارے میں پائی جانے والی عام غلط فہمیوں کی وضاحت کی اور کفارے و فدیے کی صورتیں بیان فرمائیں۔

٭ مفتی کفیل عطاری نے رمضان المبارک میں اپنا وقت نیکیوں میں گزارنے کی ترغیب دلائی نیز گناہوں سے بچنے کا ذہن دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ گناہوں کی نحوست روزہ دار کو نیکی کی طرف مائل ہونے سے روکتی ہے۔ علاوہ ازیں رمضان المبارک میں اپنے گھر والوں کو فضول ٹی وی شوز وغیرہ سے بچاتے ہوئے مدنی چینل دکھائیں ۔آج کل کے جدید دور میں یہ علم دین حاصل کرنے ایک اچھا ذریعہ ہے۔

٭ ا نہوں نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ والدین یہ نیت کریں کہ ہمیں اپنے بچوں کو گناہوں سے بچانا ہے۔ بچوں کو موبائل فون پر موسیقی اور دیگر خرافات پر مبنی کارٹون کی ویڈیوز دکھانے کےبجائے کڈز مدنی چینل کے پروگرامز اور دعوت اسلامی کے یوٹیوب چینل پر موجود کڈز لینڈ کی ویڈیوز دکھائیں۔ مفتی صاحب نے بالخصوص رمضان المبار ک اور اس کے ہر جمعہ میں زیادہ سے زیادہ اہتمام کے ساتھ نیکیاں اور صدقہ کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔پروگرام کے آخر میں سوالات و جوابات کا سیشن بھی ہوا۔(رپورٹ: غلام محی الدین ترک ، دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)