ماہ ِ رمضان  المبارک کی مناسبت سے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم نے بچّوں کی تربیت کے لئے ایک رمضان تربیہ ہوم ورک ترتیب دیا ہے۔

تربیہ ہوم ورک میں پری نرسری ، نرسری کے جی، پرائمری اور سیکنڈری کلاسز کے بچّوں کی ذہنی سطح اور سیکھنے کی استعداد کومدنظر رکھا گیا ہے۔

رمضان تربیہ ہوم ورک کو نماز،قرآن پاک،دُرود پاک،مدنی مذاکرہ، دُعاؤں، نماز کے اذکار، اخلاق و آداب، بزرگان دین کے اعراس اور نیکیاں بڑھانے والی دیگر باتوں سے مزین کیا گیا ہے۔

رمضان تربیہ ہوم ورک میں رنگ بھرنے اورنقطے ملاکر تصاویر بنانے جیسی دل چسپ سرگرمیاں بھی شامل کی گئی ہیں۔ اس تربیہ ہوم ورک کو www.darulmadinah.net پر بھی رکھا گیا ہے تاکہ دارالمدینہ کے علاوہ دوسرے اسکولز میں پڑھنے والے بچّوں کے والدین بھی اس سے استفادہ کرسکیں اور اپنے بچوں کی بہترین تربیت کرسکیں۔(رپورٹ: غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹر،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)