پچھلے دنوں مدنی چینل کے چیف ایگزیکٹو مولانا محمد اسد عطاری مدنی نے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن سسٹم کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا جہاں اُن کی ملاقات سی ای او(C.E.O) ڈاکٹر دانش اقبال عطاری اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ایچ او ڈیز سے ہوئی۔

اس دورے میں مولانا محمد اسد عطاری مدنی کو دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن سسٹم کے مختلف شعبوں کے تعارف اور نصابِ تعلیم سے آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور پیشہ ورانہ امور پر گفتگو کی۔

دورانِ گفتگو مولانا محمد اسد عطاری مدنی کا کہنا تھا کہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبوں میں Artificial Intelligence کا استعمال کیا جارہا ہے لہٰذا انہوں نے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن سسٹم میں بھی Artificial Intelligence ٹولز کے استعمال کا ذہن دیا۔( رپورٹ:غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائٹر مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)