سرگودھا ڈویژن، پنجاب میں لوگوں کو دینی و دنیاوی تعلیم دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ دارالمدینہ انٹرنیشل اسلامک اسکول سسٹم کے تحت 2 مئی 2024ء کو پانی کے قدرتی ذرائع کے متعلق ایک ایونٹ ہوا۔

اس دوران دارالمدینہ انٹرنیشل اسلامک اسکول سسٹم کے اسٹوڈنٹس نے پانی کے قدرتی ذرائع کے حوالے سے ماڈلز پیش کئے جس پر ٹیچرز کی جانب سے اُن کی حوصلہ افزائی کی گئی۔(رپورٹ: محمد ہارون عطاری ڈویژن ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)