18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دارالمدینہ
انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم سرگودھا میں سالانہ رزلٹ کے موقع پر تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تنظیمی ذمہ داران ، علمائے
کرام، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد محسن صلاح الدین، ایس ایس پی ملک اختر حسین
جوئیہ، انچارج لائسنسنگ محمد نواز سمیت اہم
سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری یاسر یعقوب
گجرنے شرکت کی ۔
اس موقع پر ڈویژن مشاورت کے نگران عادل رضا عطاری نے بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے بھلے جذبات کا اظہار کیا۔
ایونٹ کے اختتام پر پاس ہونے والے طلبہ کو اسناد پیش کی گئیں جبکہ دعا اور صلوۃ و سلام پر اجتماع ختم
ہوا۔(
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)