
دارالمدینہ انٹرنیشنل
اسلامک ایجوکیشن سسٹم کے ہیڈآفس میں ”قربانی
کے احکام و مسائل“ پر ایک تربیتی
نشست منعقد ہوئی جس میں دارالمدینہ کے
نگران شرعی ایڈوائزرمفتی محمدکفیل رضا عطاری
مدنی نے قربانی کے مختلف احکام و مسائل سے آگاہی دی۔
نشست کے دوران گفتگو کرتے ہوئےمفتی محمد کفیل
رضا عطاری مدنی کا کہنا تھا کہ ذوی الحجۃالحرام کے ابتدائی عشرے اور اس کی راتوں کی فضیلت قراٰنِ
کریم میں بیان کی گئی ہے، ہمیں چاہیئے کہ ان ایام کو غفلت میں نہ گزاریں۔
اسی طرح مفتی محمد کفیل رضا عطاری مدنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں
اپنی نیت کو درست رکھتے ہوئے خوش دلی سے قربانی کرنی چاہیئے۔آخر میں مفتی صاحب نے
شرکا کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔( رپورٹ:غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائٹر مارکیٹنگ
اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)
مدنی چینل کے چیف ایگزیکٹو مولانا محمد اسد عطاری مدنی کا دارالمدینہ ہیڈ آفس کا دورہ
.jpg)
پچھلے دنوں مدنی چینل کے چیف ایگزیکٹو مولانا محمد
اسد عطاری مدنی نے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن سسٹم کے ہیڈ
آفس کا دورہ کیا جہاں اُن کی ملاقات سی ای
او(C.E.O) ڈاکٹر دانش اقبال عطاری اور مختلف ڈیپارٹمنٹس
کے ایچ او ڈیز سے ہوئی۔
اس دورے
میں مولانا محمد اسد عطاری مدنی کو دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن سسٹم کے
مختلف شعبوں کے تعارف اور نصابِ تعلیم سے آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے خوشی کا
اظہار کیا اور پیشہ ورانہ امور پر گفتگو کی۔
دورانِ گفتگو مولانا محمد اسد عطاری مدنی کا کہنا تھا کہ عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبوں میں Artificial Intelligence کا استعمال کیا جارہا ہے لہٰذا انہوں نے دارالمدینہ انٹرنیشنل
اسلامک ایجوکیشن سسٹم میں بھی Artificial
Intelligence ٹولز کے
استعمال کا ذہن دیا۔( رپورٹ:غلام محی الدین ترک
،اردو کانٹینٹ رائٹر مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس
کراچی ، ویب ڈسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)
دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے
کیمپسز میں عید ملن اجتماعات کا سلسلہ
.jpg)
عید الفطر سال میں ایک دن آتی ہےلیکن اِس کی
مٹھاس ہفتوں تک باقی رہتی ہے۔ عید کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد اسکولوں میں عید ملن
تقریبات کااہتمام کیا جاتا ہے، جن میں طلبہ اپنے دوستوں کے ساتھ بہترین وقت گزارتے
ہیں۔
دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے تحت
پاکستان بھر کے کیمپسز میں عید ملن اجتماعات کا انعقاد ہوا۔ان عید ملن اجتماعات میں جن میں طلبہ نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد
پیش کی اور مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا ۔
دوستوں کے ساتھ عید ملن اجتماعات میں شرکت اور
عید کی خوشیاں منانا گویا ایک نعمت ہے۔اس نعمت کے ذریعے محبت اور بھائی چارے کو
فروغ حاصل ہوتا ہ۔)رپورٹ:غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ
رائٹر(مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی)
.jpg)
پیرنٹ مینجمنٹ میٹنگ طلبہ کی تعلیمی کامیابیوں
اور سیکھنے کے عمل میں ان کی مشکلات کو جاننےکا بہترین ذریعہ ہے۔دارالمدینہ
انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم ،پیرنٹ مینجمنٹ میٹنگ کے ذریعے اسکول مینجمنٹ اور
والدین کے تعلقات کو بہتر بناتا ہے۔ اس میٹنگ میں والدین اوردارالمدینہ اسکول
مینجمنٹ تعلیمی عمل کو مزید بہتر بنانے پر بات چیت کرتے ہیں۔
دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم،
کورنگی کیمپس میں پیرنٹ مینجمنٹ میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں دارالمدینہ انٹرنیشنل
اسلامک اسکول سسٹم کے CEOڈاکٹر دانش اقبال عطاری اور ڈائریکٹر ایجوکیشن عابد سہیل عطاری نے بھی شرکت کی۔
پیرنٹ مینجمنٹ میٹنگ میں والدہ و سرپرست اسلامی
بہنوں سے فی میل ڈویژن ہیڈ اور فی میل اکیڈمک کوآرڈینیٹر نے ملاقات کی نیز دارالمدینہ
کے تعلیمی نظام کے بارے میں ان کی رائے لی ۔
دارالمدینہ کی مینجمنٹ نے تعلیمی اورانتظامی
امور پر والدین سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف امور پر ان کی رائے لی ۔ )رپورٹ:غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائٹر مارکیٹنگ
اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ویب ڈسک رائٹر:سیّد شعیب
عطاری)

سرگودھا ڈویژن، پنجاب میں لوگوں کو دینی و
دنیاوی تعلیم دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ
دارالمدینہ انٹرنیشل اسلامک اسکول سسٹم کے تحت 2 مئی 2024ء کو پانی کے قدرتی ذرائع
کے متعلق ایک ایونٹ ہوا۔
سرگودھا ڈویژن، پنجاب میں قائم دارالمدینہ میں Labor Day کے موقع پر پروگرام

دینی ماحول
میں دنیاوی تعلیم دینے والی عالمی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 1 مئی 2024ء کو سرگودھا
ڈویژن، پنجاب میں قائم دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول میں Labor Day (مزدور کا دن)کے موقع پر اسٹوڈنٹس
کے لئے پروگرام کا انعقاد ہوا ۔
پروگرام کے
آغاز میں تلاوتِ قراٰن کی گئی جس کے بعد ٹیچر
حضرات کی جانب سے Labor Day (مزدور
کا دن)کے متعلق اسٹوڈنٹس کو مختلف امو ر پر Awareness (آگاہی )دیتے ہوئے اُن کی
تربیت و رہنمائی کی گئی ۔
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 24 اپریل بروز بدھ دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم
بہاولپور میں عید ملن اجتماع منعقد ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار شعبہ تعلیم احمد رضا
عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔
اجتماعِ پاک میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی اور
دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی سعادت پائی۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نے عاشقانِ رسول کو نمازوں
کا اہتمام کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:
عباد الرحمٰن عطاری شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی بہاولپور سٹی)

طلبہ
میں سائنسی تصورات کا شعورپیدا کرنے اور انھیں مشکل سائنسی تصورات کو آسان اند از
میں پہنچانے کے لئے سائنسی نمائشوں (Science Exhibitions) کا انعقاد بہت مفید ہے۔
سائنسی نمائش کے ذریعے طلبہ چیلنجز کو حل کرتے
اور ان کے نتائج سے اپنے علم میں اضافہ کرتے ہیں۔ انھیں اپنی خوبیوں اور کمزوریوں
کی پہچان میں مددملتی ہے۔اس طرح کے ایونٹس سے پروجیکٹ بیسڈ لرننگ اور فارمیٹیو
اسسمنٹ کے تحت حاصل کئے جانے والے تعلیمی مقاصد کے حصول میں مدد ملتی ہے۔ ان سرگرمیوں
سے باہمی تعاون، اجتماعیت، رابطے(communication)اور سیکھنے کی صلاحیتوں میں
اضافہ ہوتا ہے۔
پچھلے دنوں دارالمدینہ
صدر کیمپس کراچی میں سائنسی نمائش کا انعقاد کیا گیاجہاں اسٹوڈنٹس نے سائنس کے
مختلف پروجیکٹس پیش کئے۔ان پروجیکٹس میں روبوٹک کار(Robotic Car)، سولر کار(Solar Car)،ڈرون ماڈل(Drone Model)،3Dواٹر سائیکل، Hydraulic
Pump، الیکٹرک ہوم واٹر ڈسپنسر اور دوسرے پراجیکٹس
رکھے گئے تھے۔
پروگرام کے اختتام پر طلبہ کو ان کے شاندار پراجیکٹس پر تعریفی اسناد سے بھی نوازا گیا۔(رپورٹ: غلام محی الدین ترک ، دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

کسی
بھی تعلیمی ادارے کی ترقی اور خدمات میں مزید بہتری کےلئے اس سے وابستہ والدین اور
سرپرستوں کافیڈ بیک انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔دارالمدینہ کی مینجمنٹ کی یہ کوشش
ہوتی ہے کہ والدین کے ذہنوں میں آنے والے سوالات،خدشات اور ادارے کی بہتری کےلئے
مفید مشوروں کو سنا جائے، ان کے مطابق ادارے میں بہتری کے اقدامات کئے جائیں۔ ان
مقاصد کے حصول کے لئے گزشتہ چند ماہ سے دارالمدینہ کے مختلف کیمپسز میں پیرنٹ مینجمنٹ
میٹنگز (PMM) کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
پچھلے دنوں دارالمدینہ PECHS
کیمپس میں PMMکا
انعقاد کیاگیا۔اس میٹنگ میں جمشید روڈ کیمپس میں زیر تعلیم اسٹوڈنٹس کے والدین وسرپرستوں کو
بھی بلایا گیا تھا۔ دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے CEO
، پروونشل ہیڈاور ڈائریکٹر ایجوکیشن نے والدین و سرپرستوں سے ملاقات کی۔ اسی طرح
والدہ /سرپرست اسلامی بہنوں سے کراچی کی ڈویژن ہیڈ اسلامی بہن کے ساتھ پری پرائمری،اکیڈمکس اور دینیات کی ایچ
او ڈی اسلامی بہنوں نے ملاقات کی ۔
دوران
ملاقات بچوں کی تعلیم و
تربیت کے حوالے سے گفتگو کا سلسلہ ہوا اور ہاہمی مشاورت سے ان کی صلاحیتوں میں مزید نکھار لانے
کے تعلق سے مختلف امور پر چیزیں طے کی گئیں۔(رپورٹ: غلام محی الدین ترک ، دارالمدینہ ،ہیڈ
آفس کراچی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دارالمدینہ
انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن سسٹم کے تحت
کراچی ہیڈآفس میں میٹ اپ
.jpg)
رمضان
کا قدردان عبادت میں وقت گزارتا ہے۔ روزہ دار اگر گناہوں سے بچنے کا عزم کرلے تو
اس کےلئےنیکیاں کرنا آسان ہوجاتا ہے۔ ان امور کی طرف رہنمائی کے لئے 18 مارچ2024 ء کو دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن سسٹم کے
تحت کراچی ہیڈآفس
میں میٹ اپ کا سلسلہ ہوا جس میں بچوں کے سرپرست حضرات نے شرکت کی۔
شریعہ
ایڈوائزرمفتی محمد کفیل رضا عطاری مدنی نے ’’رمضان اور روزہ ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جس
میں روزے کےاحکام،مسائل،شرائط ،
مکروہات بتانے کے ساتھ روزے کے بارے میں پائی جانے والی عام غلط فہمیوں کی وضاحت کی اور کفارے و فدیے کی صورتیں بیان فرمائیں۔
٭ مفتی
کفیل عطاری نے رمضان المبارک میں اپنا وقت نیکیوں میں گزارنے کی ترغیب دلائی نیز
گناہوں سے بچنے کا ذہن دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ گناہوں کی نحوست روزہ دار کو نیکی
کی طرف مائل ہونے سے روکتی ہے۔ علاوہ ازیں
رمضان المبارک میں اپنے گھر والوں کو فضول ٹی وی شوز وغیرہ سے بچاتے ہوئے مدنی چینل
دکھائیں ۔آج کل کے جدید دور میں یہ علم دین حاصل کرنے ایک اچھا ذریعہ ہے۔
٭ ا نہوں
نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ والدین یہ نیت کریں کہ ہمیں اپنے بچوں کو
گناہوں سے بچانا ہے۔ بچوں کو موبائل فون پر موسیقی اور دیگر خرافات پر مبنی کارٹون
کی ویڈیوز دکھانے کےبجائے کڈز مدنی چینل
کے پروگرامز اور دعوت اسلامی کے یوٹیوب چینل پر موجود کڈز لینڈ کی ویڈیوز دکھائیں۔ مفتی صاحب
نے بالخصوص رمضان المبار ک اور اس کے ہر جمعہ میں زیادہ سے زیادہ اہتمام کے ساتھ نیکیاں اور صدقہ کرنے کی
ترغیب بھی دلائی۔پروگرام کے آخر میں سوالات و جوابات کا سیشن بھی ہوا۔(رپورٹ: غلام محی الدین ترک ، دارالمدینہ ،ہیڈ
آفس کراچی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

ماہ ِ
رمضان المبارک کی مناسبت سے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک
اسکول سسٹم نے بچّوں کی تربیت کے لئے ایک رمضان تربیہ ہوم ورک ترتیب دیا ہے۔
تربیہ
ہوم ورک میں پری نرسری ، نرسری کے جی، پرائمری اور سیکنڈری کلاسز کے بچّوں کی ذہنی
سطح اور سیکھنے کی استعداد کومدنظر رکھا گیا ہے۔
رمضان
تربیہ ہوم ورک کو نماز،قرآن پاک،دُرود پاک،مدنی مذاکرہ، دُعاؤں، نماز کے اذکار،
اخلاق و آداب، بزرگان دین کے اعراس اور نیکیاں بڑھانے والی دیگر باتوں سے مزین کیا
گیا ہے۔
رمضان
تربیہ ہوم ورک میں رنگ بھرنے اورنقطے
ملاکر تصاویر بنانے جیسی دل چسپ سرگرمیاں
بھی شامل کی گئی ہیں۔ اس تربیہ ہوم ورک کو www.darulmadinah.net پر بھی رکھا گیا ہے تاکہ دارالمدینہ کے علاوہ دوسرے اسکولز میں پڑھنے والے
بچّوں کے والدین بھی اس سے استفادہ کرسکیں
اور اپنے بچوں کی بہترین تربیت کرسکیں۔(رپورٹ: غلام
محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹر،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
حیدرآباد،سکھر،ٹنڈوآدم
اور شہدادپور دارالمدینہ کیمپس میں پیرنٹس
مینجمنٹ میٹنگ
.jpg)
دارالمدینہ
انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے ذمہ داران کی کوشش ہوتی ہے کہ طلبہ وطالبات کے
والدین کے خدشات کو دور کریں اور تعلیم و تربیت کے نظام کو مزید بہتر بنائیں۔ اس حوالے سے دار
المدینہ کے ذمہ داران کی جانب سے وقتاً فوقتاً والدین کے اطمینان کو یقینی بنانے کے لئے کیمپسز
میں پیرنٹس مینجمنٹ میٹنگز (PMM) کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔
گزشتہ
دنوں دارالمدینہ سندھ کےصوبائی ذمہ دار(provincial
head) سیدمدنی
رضاعطاری اور ایک سینئر پرنسپل نے حیدرآباد، سکھر،ٹنڈوآدم اور شہدادپور میں ہونے
والی PMMمیں
شرکت کی اور وہاں اسٹوڈنٹس کے سرپرست صاحبان سے دارالمدینہ اور بچوں کی تعلیمی کیفیت پر گفتگو کی جس پر انہوں
نے دارالمدینہ کے معیار تعلیم پر اپنے
اعتماد کا اظہار کیااور مزید بہتری کے لئے تجاویز بھی دیں۔
اس
دورے میں صوبائی ذمہ دار سید مدنی رضا عطاری نے دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں بیان کیا اور تنظیمی ذمہ داران سے مشورے بھی کئے۔(رپورٹ:
غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹر،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)