26 جون 2025ء کو پنجاب کے شہر فیصل آباد میں واقع دعوتِ اسلامی کے تعلیمی بورڈ  کنزالمدارس میں ایک اہم شخصیت ڈائریکٹر آف دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کراچی کیمپس ڈاکٹر مطیع اللہ عطاری کی آمد ہوئی ۔

اس موقع پر ڈاکٹر مطیع اللہ عطاری کی رکنِ شوریٰ و کنزالمدارس بورڈ کے صدر مولانا جنید عطاری مدنی سے ملاقات ہوئی اور بورڈ کے مختلف اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی جن میں تعلیمی اور دینی خدمات کو بہتر بنانے سے متعلق کلام کیا گیا۔

بعد ازاں ڈاکٹر مطیع اللہ عطاری نے کنزالمدارس بورڈ کے مختلف شعبوں کا وزٹ کرتے ہوئے کنزالمدارس بورڈ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔(رپورٹ:ابراراحمد کیمرہ مین سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کنزالمدارس بورڈ فیصل آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)