یومِ دعوتِ اسلامی  کے موقع پر دارالمدینہ کے تمام کیمپسز میں اجتماعات منعقد کئے گئے۔ طلبہ نے یومِ دعوت ِ اسلامی کی مناسبت سے اپنے یونیفارم پرخوبصورت بیجز بھی لگائے۔

طلبہ نے اسمبلی میں کلام دعوت ِاسلامی پڑھااور مدنی پرچم لہرایا۔اسمبلی میں 12دینی کاموں کی ترغیب بھی دلائی گئی ۔ اس موقع پر اجتماع بھی ہوا جس میں طلبہ نے قرأت،نعت اور بیانات کئے۔

دعوتِ اسلامی کے حوالے سے کوئز مقابلہ بھی ہوا۔طلبہ نے شکرانے کے نوافل ادا کئے۔اس موقع پر طلبہ اور سرپرستوں نے اپنے تأثرات بھی دیئے۔ (رپورٹ: غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹرمارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)


اپنی اولاد کی دینی تعلیم، دینی تربیت اور دین اسلام سے اُن کی وابستگی برقرار رکھنا والدین کی بنیادی ذمے داری ہے۔ گھر کی بہتر تربیت کے ساتھ ساتھ معیاری اسلامک اسکولنگ سسٹم بھی اس ذمے داری کو احسن انداز میں پورا کرتے ہیں ۔

دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم پاکستان کے ساتھ ساتھ بیرون ملک میں بھی دینی ماحول میں معیاری تعلیم فراہم کررہا ہے۔ نئی نسل کا دین اسلام سے تعلق مضبوط کرنے میں دارالمدینہ انتہائی اہم کردار ادا کررہا ہے۔دارالمدینہ میں پڑھائے جانے والے نصاب تعلیم کی مدد سے طلبہ نہ صرف اپنی دینی اقدار برقرار رکھ سکیں گے بلکہ معاشرے میں پائی جانے والی خرابیوں سے بچتے ہوئے اسلامی طرززندگی بسر کرنے میں کامیاب ہوسکیں گے۔

اس وقت پاکستان کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں کل 47دارالمدینہ قائم کیے جاچکے ہیں۔امریکا،برطانیہ،بنگلہ دیش،جنوبی افریقہ اور نیپال میں ان ممالک کے اداروں سے اجازت اور لائسنس بھی حاصل کیا جاچکاہے۔بیرون پاکستان میں قائم دارالمدینہ کی نگرانی دارالمدینہ اوورسیزڈیپارٹمنٹ کرتا ہے۔ان دنوں اس ڈیپارٹمنٹ کے تحت اوورسیز کیمپسز میں تدریسی اور غیرتدریسی عملے کے لیے دینیات اور شرعی امورکی ٹریننگز کا سلسلہ جاری ہے ۔ یہ ٹریننگ اگلے ماہ تک جاری رہیں گی۔(رپورٹ: غلام محی الدین ترک، مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، کانٹینٹ :رمضان رضا عطاری)


پاکستان اللہ  پاک کی ایک بہت بڑی نعمت ہے،سمجھ دار انسان اللہ تعالی ٰ کی عطا کی ہوئی ہر نعمت کی قدر کرتے ہیں۔ ہم خوش نصیب ہیں کہ یہ نعمت ہمیں یوم ِنزول قرآن یعنی 27رمضان کے دن عطا ہوئی، اس نعمت کی قدر کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اللہ پاک کا شکر ادا کریں اور پاکستان حاصل کرنے کے مقاصد یاد رکھیں۔

12 اگست 2023ء کو دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم (پاکستان )کے پنجاب اور سندھ ریجن کے کیمپسز میں یومِ آزادی کی تقریبات پورے جوش و خروش اور ملی جذبے کے ساتھ منعقد ہوئیں۔ اس موقع پر کیمپسز کو پاکستانی جھنڈوں اورسبز اور ہرے رنگوں سے مزین غباروں سے بھی سجایا گیا تھا۔

ان تقریبات کا آغاز تلاوت ِقرآن پاک سے ہوا، بعد ازاں نعت شریف اور اردو انگریزی تقاریر کا سلسلہ بھی ہوا جن میں طلبہ نے یوم آزادی کی مناسبت سے تقاریر کیں جبکہ اساتذہ کرام نے طلبہ کی تربیت کرتے ہوئے انہیں قیام ِپاکستان کے حقیقی مقاصد سے آگاہ کیا اور یوم ِآزادی کو اسلامی اصولوں کے مطابق منانے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر طلبہ نے ایک آواز میں قومی ترانہ بھی پڑھا اور ملی نغمے بھی پیش کئے نیز پاکستان کی سلامتی،ترقی اور خوشحالی کے لئے دعائیں بھی مانگی گئیں۔(رپورٹ: غلام محی الدین ترک ، کانٹینٹ :رمضان رضا عطاری)


سائنس کی بڑھتی ہوئی ترقی نے جہاں انسانوں کو کئی آسانیاں فراہم کی ہیں ، وہیں ان کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔انسان نے اپنی آسانی کے لئے زمین پر موجود درختوں کوکاٹنا شروع کردیاجس کے نتیجے میں ماحولیاتی آلُودگی میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ۔

کہیں زمین کا درجۂ حرارت بڑھنے لگا، کہیں زمین شدید بارشیں ہونے لگیں تو کہیں خُشک سالی ۔ انسان درخت لگاکر ان خطروں کو کم کرسکتا ہے۔

دعوتِ اسلامی نے جہاں دنیا میں کئی فلاحی کاموں کا بیڑا اٹھایا ، وہیں اس تحریک کے زیرِ اہتمام بہتر ماحول کے لئے ’’پودا لگانا ہے ..درخت بنانا ہے‘‘کے تحت ہر سال اگست میں شجرکاری کی مہم چلائی جاتی ہے۔

یہ شجر کاری مہم دعوتِ اسلامی کے ایک اہم ڈیپارٹمنٹ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن (FGRG)کے تحت کی جاتی ہے اور دعوتِ اسلامی کے تمام ہی شعبوں کے ذمے داران اس شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

گزشتہ روز دارالمدینہ میں شجرکاری مہم (Plantation Drive)کا آغاز کیا گیا ۔ دارالمدینہ بوائز ہائی اسکول ،گلشن کیمپس میں ہونے والی شجرکاری مہم میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوری ٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔اُنہوں نےطلبہ ،ٹیچرز اور اسٹاف کو شجرکاری مہم میں حصہ لینے کی ترغیب دلاتے ہوئے کہا کہ دارالمدینہ اور دعوتِ اسلامی سے وابستہ احباب پورے پاکستان کو سرسبزوشاداب بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔

شجرکاری مہم میں دارالمدینہ ، گلشن کیمپس کے طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے مختلف مقامات پر پودے لگائے۔

شجرکاری کی اس مہم کا مقصد ماحول میں پائے جانے والے درختوں کاتحفظ اور نئے پودے لگا کر انہیں درخت بنانا ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر شہری زیادہ سے زیادہ پودے لگائے اوران کی حفاظت بھی کرے تاکہ یہ پودے درخت بن سکیں۔ شجرکاری مہم کراچی ڈویژن کے تمام بوائز کیمپس میں رواں ماہ کے اختتام تک جاری رہے گی اور اگلے مرحلے میں دارالمدینہ کے پنجاب کیمپسز میں اس کاآغاز ہوگا۔(رپورٹ: غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹرمارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دینی کاموں کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوری ٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے ہیڈآفس کا مختصر دورہ کیا۔

اس دورے میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری کو دارالمدینہ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ رُکنِ شوری ٰ نے وہاں موجود ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا ۔(رپورٹ: غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹرمارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)


دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم جدید سہولیات کے امتزاج،قابل اساتذہ،قومی و دینی تقاضوں سے ہم آہنگ نصاب، ہر قسم کے غیر مہذب اور غیر شرعی امور سے پاک ماحول کے باعث دوسرے تعلیمی اداروں سے نمایاں ہے۔

صوبہ سندھ میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر دارالمدینہ نےمیمن سوسائٹی ،حیدرآباد میں اپنے نئے کیمپس کاآغاز کیا۔اس موقع پر ہونے والی افتتاحی تقریب میں دعوت ِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کےرکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

رُکنِ شوریٰ نے اپنے بیان میں نونہالوں کی بہترین تربیت کے لئے دار المدینہ جیسے اسکول کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسکولنگ سسٹم دعوتِ اسلامی کا کام نہیں تھامگر تعلیمی اداروں میں مناسب تربیت نہ ہونے کے باعث طلبہ میں پیدا ہونے والے بگاڑ کو دیکھتے ہوئے دعوتِ اسلامی نے دارالمدینہ قائم کرنے کافیصلہ کیا ۔

دارالمدینہ ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل ہے۔ ہم آپ کے بچے کو نمازی بنائیں گے،انہیں سنتوں کا پابند بنائیں گے،نبی پاک صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کا سچا امتی بنائیں گے، والدین کا ادب بھی سکھائیں گےاوردنیاوی تعلیم بھی دیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ پہلے طلبہ کی تربیت کی جائے، انہیں اخلاق سکھائے جائیں اورکردار مصطفی ٰ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ان کے دلوں میں ڈالا جائے۔ ان شاءاللہ عزوجل وہ دن دور نہیں کہ جب ایک ڈاکٹر عالمِ دین بھی ہوگا،ایک انجینئر حافظِ قراٰن بھی ہوگا،پی ایچ ڈی ڈاکٹر مسجد کا امام بھی ہوگا۔رکنِ شوریٰ نے ترغیب دلاتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو دارالمدینہ میں داخل کروائیے۔ بھروسا رکھیے کہ میرے بچے کا عقیدہ اورایمان محفوظ رہے گا،یہ اچھے ہاتھوں میں رہے گا اور دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم بھی حاصل کرے گا۔ تقریب میں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کےصوبائی ذمے دار مدنی رضا عطاری،اسکول کے ٹیچرز،انتظامی عملے اورحیدرآباد کی معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔(رپورٹ: غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹرمارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)

31 جولائی  2023ء کو دعوتِ اسلامی کےشعبہ دارُالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے زیرِ اہتمام میمن سوسائٹی حیدر آباد میں نیو کیمپس افتتاح کے موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول و ذمہ داران نے شرکت کی ۔

افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک و نعتِ رسول ِمقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا۔بعدازاں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے ’’سیرتِ امام حسین رضی اللہ عنہ ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جس میں شرکا کو نمازوں کی پابندی کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کا عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی نہ صرف دینی اور روحانی علوم کا مرکز ہے بلکہ تعلیم وتربیت کا ایک روشن میناربھی ہے۔اس مدنی مرکز میں آنے والے افراد نہ صرف اپنی علمی پیاس بجھاتے ہیں بلکہ دعوتِ اسلامی کی شب و روز ترقی بھی ان پر عیاں ہوتی ہے۔

اس ترقی کا مشاہدہ کرنے والوں میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افرادبھی شامل ہیں جو دنیا کے کونے کونے سے اس مدنی مرکز میں کھنچےچلے آتے ہیں ۔

گزشتہ روز نجی پبلشنگ ادارے کے ڈائریکٹر جاوید اقبال صاحب نےاپنے وفد کے ہمراہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ کیا۔دعوتِ اسلامی کے پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کے سید عبدالرزاق عطاری نے انہیں فیضانِ مدینہ کراچی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا اور دعوتِ اسلامی کی خدمات اور کارناموں سے آگاہ کیا۔

دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے چیف آپریٹنگ آفیسر مدنی رضا عطاری اور دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس (DMIUP) کے ڈائریکٹر فاروق شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہیں دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس کی ڈاکیومینٹری بھی دکھائی گئی اور دارالمدینہ کی مطبوعہ کتابوں کا تعارف بھی پیش کیاگیا۔

جاوید اقبال صاحب نے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کو سراہا اور دعوتِ اسلامی کے ساتھ اپنی وابستگی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔دورے کے اختتام پر انہیں تحائف بھی پیش کئے گئے۔ (رپورٹ: غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹرمارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)


قرآنِ مجید ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ اس کی تلاوت اجر وثواب کا ذریعہ ،  رحمتوں اور برکتوں کے نزول کا باعث ہے، قرآن پاک کی محبت مسلمانوں کا اثاثہ ہے۔

شیخِ طریقت، امیر ِاہلِ سنت،بانی ٔ دعوتِ اسلامی ، حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمدالیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کی ترغیب پر جمعۃ المبارک 14جولائی 2023ء کو دارالمدینہ ہیڈآفس، ڈویژن آفیسز اور کیمپسز میں یومِ تلاوتِ قرآن ِپاک منایا گیا۔ اس موقع پر اسلامی بھائیوں نے اپنے دینی جذبے کے ساتھ خوب ذوق و شوق سے تلاوتِ کلامِ پاک کی۔

یومِ تلاوتِ قرآنِ پاک کے موقع پر دارالمدینہ کی جانب سے ایک پیغام بھی جاری کیا گیا:’’قرآنِ پاک کی محبت ایمان کی علامت ہے۔قرآن سے اپنا رشتہ اور تعلق مضبوط بنائیں اور اس کے لئے قرآنِ کریم کی تلاوت کو اپنا معمول بنائیں۔‘‘

دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے طلبہ اور سرپرستوں نے بھی اپنے اپنے گھروں میں تلاوتِ قرآنِ پاک کااہتمام کیا اور اپنے ویڈیو پیغامات بھی بھیجے۔ ایک طالب علم نے کہا کہ تلاوتِ قرآنِ پاک سے اللہ پاک خوش ہوتا ہے،تلاوت ِقرآنِ پاک سے دل کو سکون ملتا ہے۔کے جی کلاس کی طالبہ سمیت دوسرے طلبہ نے تلاوتِ قرآن کرتے ہوئے اپنی ویڈیوز بھی بھیجیں اور قرآنِ پاک سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے نعرے بھی لگائے۔

اس موقع پر شعبہ دینیات کے ڈائریکٹراور رکنِ مجلس محمد رضوان عطاری مدنی نے کہا کہ قرآن پاک کو دیکھنا، چھونا، پڑھنا سعادت کی بات ہے۔ ہمیں چاہیے کہ روزانہ ہی تلاوتِ قرآنِ پاک کی سعادت حاصل کریں انہوں نے قرآنِ پاک سمجھنے کے لئے تفسیر ِصراطُ الجنان پڑھنے کی ترغیب بھی دلائی۔(رپورٹ: غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹرمارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)

دور ِجدیدمیں ڈیجیٹل لٹریسی بہت اہم ہے۔ آئی ٹی سمر کیمپ بچوں کو کمپیوٹر پروگرامنگ جیسی قیمتی مہارتیں سکھاتے ہیں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم پران کی موجودگی کو نمایاں کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔آئی ٹی سمر کیمپ میں شامل سرگرمیوں کے ذریعے بچوں کو مستقبل کی ڈیجیٹل دنیا کے لئے  تیار کیا جاتاہے ۔

اس سلسلے میں 26 جون 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تعلیمی شعبے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم ، گزری کیمپس کراچی میں آئی ٹی سمر کیمپ کا قیام عمل میں لایا گیا۔

اس سمر کیمپ میں ایکسل میجک،کوڈنگ ٹرینڈز جن میں++ C،جاوااسکرپٹ، پائی تھون اورAI(Artificial intelligence)یعنی مصنوعی ذہانت کا تعارف پیش کیا گیا۔مشین لرننگ کے بارے میں آگاہی دی گئی اورIoTیعنی انٹرنیٹ آف تھنگ کے متعلق بتایا گیا۔

سمر کیمپ میں دارُالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے مختلف کیمپس کے طلبہ نے حصہ لیا جس میں بچوں کو ٹیکنالوجی کے میدان میں مختلف کیریئر سے بھی روشناس کروایا گیا۔(رپورٹ: غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹر(مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی)،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


تعلیمی اداروں میں پیرنٹ مینجمنٹ میٹنگ ٹیچرز اور والدین کے مابین بہتر تعلقات کا ایک ذریعہ ہے۔ پیرنٹ مینجمنٹ میٹنگ کےذریعے والدین کو طلبہ کی تعلیمی کیفیت ، حاضری ،رزلٹ اور ہم نصابی سرگرمیوں سے آگاہ کیا جاتا ہے ۔ طلبہ کے تعلیمی مسائل کا حل تلاش کیا جاتا ہے۔ٹیچرز والدین کو طلبہ کی تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانے کے مشورےدیتے ہیں ۔اس کے ساتھ تعلیمی عمل میں والدین کی تجاویز اور ان کے مشورے بھی نوٹ کئے جاتے ہیں۔

گزشتہ روز دارالمدینہ فیصل آباد ،ساہیوال ،پاک پتن،عارف والا،اوکاڑہ ، سمندری اورجھنگ کےکیمپسز میں پیرنٹ مینجمنٹ میٹنگز کا انعقاد ہوا۔ ان پیرنٹ مینجمنٹ میٹنگز میں دعوتِ اسلامی کے تنظیمی ذمے داران نے شرکت کی اور بیانات میں نیکی کی دعوت نیز دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے کی ترغیب دلائی ۔

ڈویژنل ہیڈز نےوالدین کو دارالمدینہ کےتعلیمی نظام سے آگاہ کیا ۔ والدین کو تعلیمی عمل میں بچے کی دلچسپی،رویہ اور دینی تربیہ سے بھی آگاہ کیا گیا۔ انہیں پری اسکولنگ سے متعلق خصوصی رہنمائی فراہم کرنے کے علاوہ گھروں میں پری پرائمری کی سرگرمیاں کروانے سے متعلق مفید مشورے دیئے گئے۔ آخر میں والدین نے ایجوکیشنل اسٹاف سے اپنے امور کے حل کے لئے سوالات بھی کئے۔ (رپورٹ: غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹرمارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)


کسی بھی اسکول میں طلبہ کے لئے منعقد ہونے والے ٹیسٹ یا امتحان کے نتائج ان کی قابلیت جانچنے کا ایک ذریعہ ہیں۔یہ نتائج تعلیمی نظام میں ترقی اور کامیابی کے کلچر کو فروغ دیتے ہیں۔ان نتائج سےمختلف مضامین میں طلبہ کی سمجھ اور کارکردگی کا جائزہ لینےمیں مدد ملتی ہے۔ مثبت نتائج طلبہ کی خود اعتمادی میں اضافہ کرتے ہیں ۔ نتائج طالب علم کی قابلیت کا ثبوت بھی فراہم کرتے ہیں۔ گزشتہ روز دارالمدینہ اورنگی بوائز ہائی اسکول میں سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ نتائج کا اعلان ایک پروقار تقریب میں کیا گیا۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، بعد ازاں بارگاہِ رسالت مآب صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ میں نعت ِ رسول مقبول پڑھی گئی ۔اس موقع پر طلبہ نے خاکے اور تقاریر بھی پیش کیں۔تقریب میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات اور سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔ تقریب میں دعوتِ اسلامی اور دارالمدینہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے بیان بھی کیا۔اس موقع پر والدین سے دارالمدینہ کے تعلیمی نظام کے بارے میں تجاویز بھی لی گئیں۔(رپورٹ: غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹرمارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)