دارالمدینہ بوائز ہائی اسکول ،کراچی ریجن کے
تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں اجتماع میلاد
دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکولنگ سسٹم کے
تحت جشنِ ولادت کے موقع پر خصوصی پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ان پروگرامز کے
ذریعے نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت اور فرماں برداری کرنے کے حوالے سے
ذہن سازی کی جاتی ہے۔ اجتماع میلاد کے یہ پروگرامز طلبہ کو اسلامی اقدار، اخلاقیات
اور معاشرتی ذمہ داریوں سے روشناس کرانے کا موثر ذریعہ ہیں۔
دارالمدینہ بوائز ہائی اسکول ، کراچی ریجن کے 9thاور10th کلاسز کے طلبہ اور اُن کے سرپرستوں کا
’’اجتماع ِ میلاد‘‘دعوت ِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ،کراچی میں منعقد ہوا ۔
اجتماع میلاد کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد طالب علم نعت خواں نے بارگاہ
رسالت صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم میں عقیدت کے پھول پیش کیے ۔اجتماع میلاد میں
طلبہ نے تقاریربھی کیں ۔اس اجتماع میلاد میں مدنی چینل کے نگران اسد عطاری مدنی نے
اپنے بیان میں کیریئر کونسلنگ کے حوالے سے طلبہ کی تربیت کی ۔نگران مدنی چینل نے
طلبہ کو فزیکل ایکٹیویٹیز اور دینی کام کرنے کی ترغیب بھی دلائی ۔ اجتماع میں طلبہ، اساتذہ اور ان کے سرپرستوں کی ایک
تعداد شریک تھی۔ طلبہ کو فیضان مدینہ کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ بھی کروایا گیا۔(غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹر(مارکیٹنگ
اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی)