دارالمدینہ بوائز ہائی اسکول ، گلشن کیمپس میں
محفل میلاد النبی کا انعقاد
نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
تمام جہانوں کے لئے نعمت و رحمت ہیں،مومنوں
پر بالخصوص کمال مہربان اور رؤوف و رحیم ہیں۔ آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کی ذاتِ اقدس ایمان والوں کے لئے ہر اعتبار سے بہترین نمونہ ہے۔ لہذا ہر مسلمان کو
چاہیئے کہ وہ نبی مہربان صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی عظمتوں کے ترانے گنگنائے اور آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرتِ طیبہ کی روشنی میں اپنی زندگی گزارے۔
دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکولنگ سسٹم ،
پاکستان کے تمام ہی کیمپسز میں ہر سال جشنِ ولادت کے موقع پر خصوصی پروگرام کا
انعقاد کیا جاتا ہے جہاں آپ صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کی سیرتِ طیبہ کے
مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی جاتی ہے اور نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کی اطاعت و فرماں برداری کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی جاتی ہے۔
دارالمدینہ بوائز ہائی اسکول ، گلشن کیمپس میں
محفل میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا انعقاد کیا گیاجس کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوااور طالب علم نعت خواں نے بارگاہ رسالت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں عقیدت کے پھول پیش کئے ۔ بعدازاں اسکول کے طلبہ نے
اردو اور انگریزی میں تقاریر پیش کیں ۔ آخر میں طلبہ کوسرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائٹر
مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈسک
رائٹر:غیاث الدین عطاری)