دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے دینیات
ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پاکستان بھر کے کیمپسز میں ربیع الثانی کے بابرکت مہینے میں
میلاد کمپٹیشن کا اختتام ہوا۔ جس میں مقابلہ حسن قرأت ، حسن نعت، حسن بیان اور
کوئز کے مقابلے رکھے گئے تھے ۔ ابتدائی مرحلے میں کیمپس کی سطح پر یہ مقابلے ہوئے۔
اگلے مرحلے میں ریجن سطح پر طلباوطالبات کے درمیان مقابلہ ہوا، فائنل مرحلے میں
پاکستان سطح پر مقابلہ ہوا۔ جس میں 78طلباوطالبات نے اول ، دوم اور سوم انعامات
حاصل کیے۔ان طلباوطالبات کو گیارہویں شریف کے اجتماعات میں شیلڈز اور سرٹیفیکیٹ
تقسیم کیے گئے۔ان مقابلوں کو طلباوطالبات کی چار کیٹیگریز پری پرائمری بوائز،پری
پرائمری گرلز، بوائزہائی اسکول اور
گرلزہائی اسکول میں تقسیم کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ میلاد کمپٹیشن کا آغاز صفر
المظفر میں ہوا تھا۔(غلام محی الدین
ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹر(مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ
آفس کراچی)