تعلیمی دوروں(Educational Visits) سے طلبہ کی معلومات، مشاہدے اور اسکول میں پڑھائے جانے والے اسباق کی تفہیم کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم اپنے طلبہ کو ہر سال تعلیمی دوروں کے مواقع فراہم کرتا ہے تاکہ انہیں نئی جگہوں اور نئے ماحول میں جانے کا موقع مل سکے،وہ گروپ میں کام کرسکیں،اُن کی کمیونی کیشن اور خود اعتمادی میں اضافہ ہوسکے۔

ان دنوں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے تحت پاکستان بھر کے کیمپسز میں سالانہ تعلیمی دوروں (Educational visit) کا سلسلہ جاری ہےجن کی تفصیل درج ذیل ہے:

٭حیدرآباد ڈویژن کے طلبہ نے کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ اور PAF میوزیم کا دورہ کیا۔طلبہ نے PAF میوزیم میں پاکستان کی فضائی دفاعی صلاحیتوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور مختلف ہتھیاروں کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ بعدازاں طلبہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آئے جہاں انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات المدینہ العلمیہ، تراجم اور فیضان آن لائن اکیڈمی کا وزٹ کروایا ۔

٭دار المدینہ ، ملیر کیمپس ، کراچی کے طلبہ نے پاکستان میری ٹائم میوزیم کا تعلیمی دورہ (Educational visit)کیا جہاں انہوں نے پاکستان کی سمندری تاریخ اور ورثے سے واقفیت حاصل کی جبکہ طلبہ نے بحری ہتھیاروں، ہوائی جہازوں، تاریخی آبدوزوں اورپاک بحریہ کی کامیابیوں سے آگاہی حاصل کی ۔

٭دارالمدینہ، سیالکوٹ کے طلبہ نے گرین ہلز،گلوز مینوفیکچرنگ پلانٹ کا دورہ کیاجہاں انہوں نے مینوفیکچرنگ کی جدید ٹیکنیک کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔

٭دارالمدینہ ،گجرات کیمپس کے طلبہ نے اسلام آباد کا تعلیمی دورہ (Educational visit)کیا جہاں انہوں نے دربار گولڑہ شریف ،شکرپڑیاں نیشنل پارک،سیدپورولیج اور ایوب نیشنل پارک کا دورہ کیا۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائٹر مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)