اللہ پاک نے ہمیں بے شمار نعمتیں عطا فرمائی ہیں ان میں سے ایک نعمت سواری ہے۔ ٹریفک قوانین پر عمل کرنے سے ہم اس نعمت کا درست استعمال کرسکتے ہیں۔یہ قوانین ہماری سہولت اورحفاظت کےلئے بنائے گئے ہیں۔

ایک ذمہ دارشہری اور اچھے مسلمان کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم سڑکوں پر پیارے آقا ﷺکی سنت مبارکہ ’’صبر‘‘ پر عمل کر کے ثواب کے حقدار ٹھہریں اور امت ِمصطفی ﷺ کی بھلائی کی خاطر نظم و ضبط قائم کریں تاکہ ہمارا سفر آسان بن سکے۔

گزشتہ دنوں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم پاکستان کے تمام کیمپسزمیں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی جس میں ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے طلبہ کی تربیت بھی کی۔اس موقع پر طلبہ نے ٹریفک قوانین سے متعلق اپنی پریزنٹیشنز (Presentations ) دیں اور پوسٹرزبنائے۔آخر میں طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ:محمد امین حفیظ میڈیا کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)