2 ربیع ُالآخر , 1446 ہجری
دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن سسٹم (دعوتِ اسلامی) کے ہیڈآفس میں ”اعتماد سازی“ کے عنوان پر ایک تربیتی
نشست کا انعقاد کیا گیاجس کے ٹرینر دعوت
اسلامی کے ہیڈآف ریسرچ، ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ فرید احمد عطاری تھے۔
دورانِ
ٹریننگ فرید احمد عطاری نے شرکا کو پیشہ
ورانہ، ذاتی اور سماجی شعبوں میں مؤثر تعاون کے لئے اعتماد سازی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے شخصیت میں اعتماد
پیدا کرنے اور اسے بحال کرنے والے عوامل کی
خصوصیات سے آگاہ کیا۔
اس تربیتی
نشست میں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن سسٹم کے اسٹریٹجک بورڈ کے اراکین،ڈائریکٹرز،ہیڈآف
ڈیپارٹمنٹس، منیجرز اور کوآرڈینیٹرز نے شرکت کی۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائٹر مارکیٹنگ
اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈسک رائٹر:غیاث الدین
عطاری)