پچھلے دنوں ایکسپوسینٹر میں کراچی عالمی کُتُب میلے (کراچی انٹرنیشنل بک فیئر) کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان اور بیرونِ پاکستان کے سیکڑوں ناشرانِ کُتُب کے ساتھ دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس کا اسٹال بھی موجو د تھا۔

اس کتاب میلے میں دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس کی 100 سے زائد پری پرائمری، پرائمری اور سیکنڈری کی کتابیں موجود تھیں۔ان کتابوں میں اسلامیات کی درسی کتب راہِ اسلام سلسلہ، روشن سفر اردو سلسلہ، پیاری اردو خوش خطی، واقفیت عامہ، Cursive Handwriting, Dynamics English ، Unique Mathematics, Smart ICT اور دیگرکتابیں شامل تھیں۔

واضح رہے کہ دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس ہر سال باقاعدگی سے اس کتاب میلے میں اپنا اسٹال لگاتا ہے۔پانچ دن جاری رہنے والے اس کتاب میلے میں دارالمدینہ کے اسٹال پرماہرینِ تعلیم، پرائیویٹ اسکولز کے پرنسپلز، اساتذہ ، طلبہ، سیاسی و سماجی اور سرکاری شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری تھا۔

اس بارجو شخصیات دارالمدینہ کے اسٹال پر تشریف لائیں ان میں نگرانِ شرعی ایڈوائزردارالمدینہ مفتی محمد کفیل عطاری مدنی ، وفاقی وزیر برائے تعلیم و سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی، ڈائریکٹریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن انسٹی ٹیوشن کی ایڈیشنل ڈائریکٹر اور کمشنر سید احسان نقوی وغیرہ شامل تھے۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائٹر مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)