دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن سسٹم کے ہیڈآفس میں ”قربانی کے احکام و مسائل“ پر ایک تربیتی نشست منعقد ہوئی جس میں دارالمدینہ کے نگران شرعی ایڈوائزرمفتی محمدکفیل رضا عطاری مدنی نے قربانی کے مختلف احکام و مسائل سے آگاہی دی۔

نشست کے دوران گفتگو کرتے ہوئےمفتی محمد کفیل رضا عطاری مدنی کا کہنا تھا کہ ذوی الحجۃالحرام کے ابتدائی عشرے اور اس کی راتوں کی فضیلت قراٰنِ کریم میں بیان کی گئی ہے، ہمیں چاہیئے کہ ان ایام کو غفلت میں نہ گزاریں۔

اسی طرح مفتی محمد کفیل رضا عطاری مدنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں اپنی نیت کو درست رکھتے ہوئے خوش دلی سے قربانی کرنی چاہیئے۔آخر میں مفتی صاحب نے شرکا کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔( رپورٹ:غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائٹر مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)