دور
ِجدیدمیں ڈیجیٹل لٹریسی بہت اہم ہے۔ آئی ٹی سمر کیمپ بچوں کو کمپیوٹر پروگرامنگ جیسی
قیمتی مہارتیں سکھاتے ہیں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم پران کی موجودگی کو نمایاں کرنے میں
اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔آئی ٹی سمر کیمپ میں شامل سرگرمیوں کے ذریعے بچوں کو مستقبل
کی ڈیجیٹل دنیا کے لئے تیار کیا جاتاہے ۔
اس سلسلے میں 26 جون 2023ء کو دعوتِ اسلامی
کے تعلیمی شعبے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم ، گزری
کیمپس کراچی میں آئی ٹی سمر کیمپ کا قیام
عمل میں لایا گیا۔
اس سمر کیمپ میں ایکسل میجک،کوڈنگ ٹرینڈز جن میں++
C،جاوااسکرپٹ،
پائی تھون اورAI(Artificial
intelligence)یعنی
مصنوعی ذہانت کا تعارف پیش کیا گیا۔مشین لرننگ کے بارے میں آگاہی دی گئی اورIoTیعنی
انٹرنیٹ آف تھنگ کے متعلق بتایا گیا۔
سمر کیمپ
میں دارُالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے مختلف کیمپس کے طلبہ نے حصہ لیا
جس میں بچوں کو ٹیکنالوجی کے میدان میں
مختلف کیریئر سے بھی روشناس کروایا گیا۔(رپورٹ: غلام محی الدین ترک
،اردو کانٹینٹ رائیٹر(مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس
کراچی)،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں پیرنٹ
مینجمنٹ میٹنگ کا انعقاد
تعلیمی اداروں میں پیرنٹ مینجمنٹ میٹنگ ٹیچرز
اور والدین کے مابین بہتر تعلقات کا ایک ذریعہ ہے۔ پیرنٹ مینجمنٹ میٹنگ کےذریعے
والدین کو طلبہ کی تعلیمی کیفیت ، حاضری ،رزلٹ اور ہم نصابی سرگرمیوں سے آگاہ کیا
جاتا ہے ۔ طلبہ کے تعلیمی مسائل کا حل تلاش کیا جاتا ہے۔ٹیچرز والدین کو طلبہ کی
تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانے کے مشورےدیتے ہیں ۔اس کے ساتھ تعلیمی عمل میں والدین
کی تجاویز اور ان کے مشورے بھی نوٹ کئے جاتے ہیں۔
گزشتہ روز دارالمدینہ فیصل آباد ،ساہیوال ،پاک
پتن،عارف والا،اوکاڑہ ، سمندری اورجھنگ
کےکیمپسز میں پیرنٹ مینجمنٹ میٹنگز کا انعقاد ہوا۔ ان پیرنٹ مینجمنٹ میٹنگز میں
دعوتِ اسلامی کے تنظیمی ذمے داران نے شرکت کی اور بیانات میں نیکی کی دعوت نیز
دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے کی ترغیب دلائی ۔
ڈویژنل
ہیڈز نےوالدین کو دارالمدینہ کےتعلیمی
نظام سے آگاہ کیا ۔ والدین کو تعلیمی عمل
میں بچے کی دلچسپی،رویہ اور دینی تربیہ سے
بھی آگاہ کیا گیا۔ انہیں پری اسکولنگ سے متعلق خصوصی رہنمائی فراہم کرنے کے علاوہ
گھروں میں پری پرائمری کی سرگرمیاں کروانے سے متعلق مفید مشورے دیئے گئے۔ آخر میں والدین
نے ایجوکیشنل اسٹاف سے اپنے امور کے حل کے لئے سوالات بھی کئے۔ (رپورٹ: غلام محی الدین
ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹرمارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس
کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)
کسی بھی اسکول میں طلبہ کے لئے منعقد ہونے والے
ٹیسٹ یا امتحان کے نتائج ان کی قابلیت جانچنے کا ایک ذریعہ ہیں۔یہ نتائج تعلیمی
نظام میں ترقی اور کامیابی کے کلچر کو فروغ دیتے ہیں۔ان نتائج سےمختلف مضامین میں
طلبہ کی سمجھ اور کارکردگی کا جائزہ لینےمیں مدد ملتی ہے۔ مثبت نتائج طلبہ کی خود
اعتمادی میں اضافہ کرتے ہیں ۔ نتائج طالب علم کی قابلیت کا ثبوت بھی فراہم کرتے ہیں۔
گزشتہ روز دارالمدینہ اورنگی بوائز ہائی اسکول میں سالانہ امتحانات کے نتائج کا
اعلان کیا گیا۔ نتائج کا اعلان ایک پروقار تقریب میں کیا گیا۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، بعد
ازاں بارگاہِ رسالت مآب صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ میں نعت ِ رسول مقبول پڑھی گئی ۔اس موقع پر طلبہ نے
خاکے اور تقاریر بھی پیش کیں۔تقریب میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات
اور سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔ تقریب میں دعوتِ اسلامی اور دارالمدینہ کے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے بیان بھی کیا۔اس
موقع پر والدین سے دارالمدینہ کے تعلیمی نظام کے بارے میں تجاویز بھی لی گئیں۔(رپورٹ: غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹرمارکیٹنگ
اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین
عطاری)
طلبہ کو موسم گرما کی چھٹیوں میں اپنی صلاحیتوں
کو بہتر بنانے کی طرف توجہ دینی چاہیئے۔سمر کیمپ بھی طلبہ کی صلاحیتیں نکھارنے کا
ایک ذریعہ ہے۔ سمر کیمپ طلبہ کو کم وقت میں
زیادہ سے زیادہ سیکھنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔
دارالمدینہ اور فیضان ایجوکیشن نیٹ ورکس کے
انعقاد سےگلشن کیمپس میں سمرکیمپ کاآغازہوچکا ہے۔ سمر کیمپ کے افتتاحی دن طلبہ کو
پبلک اسپیکنگ (عوامی فن تقریر )کے ذریعے لوگوں کا سامنا کرنے اور مؤثر ابلاغ کی اہمیت
پر زور دیا گیا۔پبلک اسپیکنگ کے اصول سمجھائے گئے، آخر میں عملی مشق کروائی گئی۔ٹرینر
اسلامی بھائی نے اس بات پر زور دیا کہ چھٹیوں
کا بھرپور فائدہ اٹھائیے۔پبلک اسپیکنگ کی صلاحیت کے ذریعے اپنے اندر اعتماد پیدا کیجیے۔اگر
آپ پُراعتماد ہوجائیں تو ہر سطح پر کامیابی حاصل کرنا آسان ہوجاتا ہے۔اس سمر کیمپ
میں تربیہ ایکٹیویٹیز، پبلک اسپیکنگ،پینٹنگ، قصہ گوئی، آرٹ اینڈ کرافٹ اور بہت سی
دلچسپ سرگرمیاں شامل ہیں۔ یہ سرگرمیاں طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے میں
مدد فراہم کریں گی ۔ اس سمر کیمپ میں دارالمدینہ کے علاوہ دوسرے اسکولوں کےطلبہ بھی
شرکت کر رہے ہیں۔(رپورٹ: غلام محی
الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹرمارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ
آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)
طلبہ کو ان کی حوصلہ افزائی ہمیشہ یاد رہتی
ہے۔رزلٹ ڈے کی تقریب بھی حوصلہ افزائی کا ایک ذریعہ ہے۔اس تقریب میں جہاں طلبہ اپنی
کامیابی کا پھل پاتے ہیں ،وہیں تقاریر، خاکے اور دوسری ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے
ان کی خود اعتمادی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
گزشتہ روز دارالمدینہ بوائز ہائی اسکول کے گلشن
کیمپس،گزری کیمپس اور ملیر کیمپس کے رزلٹ ڈے کی تقریب این ای ڈی یونیورسٹی کے آڈیٹوریم
میں منعقد ہوئی۔ اس پروقار تقریب کا آغاز تلاوت قراٰن پاک سے کیا گیا،اس کے بعد
بارگاہ ِرسالت مآب صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ میں نعت ِ رسول مقبول پڑھی گئی ۔
رزلٹ ڈے کی تقریب میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلس شوری ٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے ٹائم مینجمنٹ کے حوالے سے اپنے بیان میں
کہا کہ ہر شخص کو چاہیئے کہ اپنے ہر کام کو کسی وقت کے اندر قید کرلے۔ میں تلاوت
اس وقت کروں گا۔ درود پاک اس وقت پڑھوں گا۔ ماضی میں جن بزرگوں نے کامیابیاں حاصل
کیں، ان کے لئے بھی 24گھنٹے کا دن تھا ۔وہ دنیا میں بھی کامیاب ہوئے اور آخرت میں
بھی کامیاب ہوں گے (ان شاء اللہ عزوجل )۔رکنِ شوری نے زندگی کے مختلف امور میں نیکی کی دعوت اور
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔
دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن سسٹم کے CEOڈاکٹر
دانش اقبال گوڈیل عطاری کا کہنا تھاکہ مسلمانوں کی بھلائی کی نیت ہو تو ہم سائنسی
علوم کے ذریعے ثواب کماسکتے ہیں ۔ انہوں نے والدین کو متوجہ کرتےہوئے کہا کہ آپ
دارالمدینہ کے پارٹنرز ہیں۔ ہم مل کر دارالمدینہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں
جبکہ دارالمدینہ اسٹرٹیجک کمیٹی کے رکن عرفان حسن نے کہا کہ طالب علموں کو اس بات
پر شکر ادا کرنا چاہیئے کہ وہ دارالمدینہ میں تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔
دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن سسٹم کے COO اور نگران پنجاب مولانا زبیر عطاری مدنی نے کہا کہ دارالمدینہ آپ کے بچوں
کے سینوں میں قرآنی الفاظ محفوظ کردیتا ہے۔ اس وقت تک 17ہزار سے زائد طلبہ مدنی
قاعدہ اور پانچ ہزار سے زائد بچے ناظرہ قراٰن کی تکمیل کرچکے ہیں۔ ہمارا قرآنی
مونٹیسوری کاایک نظام ہے ۔ پاکستان بھر کے منتخب کیمپسز میں حفظِ قراٰن اور پنجاب
میں ترجمہ قراٰن کی تفہیم کا آغازبھی ہوچکا ہے۔ ہم ہر ماہ ایک تربیہ تھیم بناتے ہیں
۔ماہِ شعبان میں ایک ہفتے کی تھیم کی برکت سے ایک ارب سے زائد درود پاک بھیجے گئے۔
دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے COO اور نگرانِ سندھ مدنی رضا عطاری
نےاظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 2011 میں دارالمدینہ
کے سفر کا آغاز ہوااور اب دنیا کے 7 ممالک کے195کیمپسزمیں تقریبا39ًہزارطلباوطالبات
تعلیم حاصل کررہے ہیں۔رواں تعلیمی سال میں پاکستان کے میٹرک بورڈز میں ہونے والے
امتحانات میں دارالمدینہ کے 73فی صد، کراچی کے 95فی صد اور کورنگی کیمپس ، کراچی
کے 100فی صد طلباوطالبات نے اے ون اور اے گریڈحاصل کیا۔انہوں نے تعلیمی عمل میں
والدین کے فیڈ بیک کی اہمیت اور پیرنٹ ٹیچرز میٹنگ میں ان کی شرکت پر زور دیا۔
تقریب میں دارالمدینہ کے طلبہ نے والدین کے
آداب ، ری سائیکلنگ اور saving
water پر تقاریر اور گفتگو کے آداب اور ماڈرن ٹیکنالوجیز
پر مدنی خاکے بھی پیش کئے۔تقریب کے شرکاکو دارالمدینہ کی نئی ڈاکیومینٹری بھی
دکھائی گئی ۔
اس تقریب
میں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے اراکین مجلس،ڈویژنل ہیڈز اورہیڈآف
ڈیپارٹمنٹس کے علاوہ الکرم انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ کے وائس چانسلر محمد اسلم کمبوہ ،
محکمہ تعلیم ،صوبہ سندھ کے افسران شمس الدین شیخ، ایڈیشنل سیکریٹری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ،عبدالرشید
بروہی، ڈپٹی سیکریٹری، کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور عبدالستار عباسی، ٹاؤن ایجوکیشن
آفیسرنے خصوصی طور پر شرکت کی۔
تقریب میں مدنی قاعدہ اور ناظرہ قراٰن کی تکمیل
اور پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ دارالمدینہ ہیڈآفس میں بہتر کارکردگی پیش کرنے والے اسلامی
بھائیوں میں بھی سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے۔ سلام اور دعا پر اس روح پرور نتائج کی
تقریب کا اختتام ہوا۔ (رپورٹ: غلام
محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹرمارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ
،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)
دار المدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن سسٹم
سندھ ریجن میں سمر کیمپ 16 جون 2023ءسے شروع ہوں گے
تعلیمی سرگرمیوں کے علاوہ زندگی کی مہارتوں کو
نئے انداز اور نئے ماحول میں سیکھنا طلبہ کے لئے کافی فائدہ مند ہے۔سمر کیمپ ان
باتوں کو نہ صرف بہتر انداز میں سرانجا م دیتا ہے بلکہ طلبہ کو کم وقت میں زیادہ
سے زیادہ سیکھنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔
طلبہ کو
موسم گرما کی چھٹیاں کسی ایسے سمر کیمپ میں گزارنی چاہییں جو اُن کی صلاحیتوں کو
پروان چڑھاسکے۔ ایک اچھا سمر کیمپ نہ صرف ان کی ذہنی تھکاوٹ دور کرتا ہے بلکہ طلبہ
پہلے سے زیادہ جوش و خروش سے تعلیمی عمل میں
دلچسپی بھی لیتے ہیں۔
دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے سندھ ریجن میں 16جون سے22جون 2023ء تک سمر کیمپ
شروع ہو رہا ہے۔
اس سمر
کیمپ کے لئے دارالمدینہ کے ماہر ین نے منفرد سرگرمیاں تیار کی ہیں جو طلبہ کی تخلیقی
صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے ، نئی صلاحیتیں دریافت کرنے اور زندگی کی قیمتی مہارتیں
حاصل کرنے میں مدد فراہم کریں گی ۔
طلبہ رنگوں کے ذریعے آگے بڑھنا چاہتے ہوں یا
کہانیاں سناکر دوسروں کوحیران کرنا چاہتے ہوں یا پھر اپنے کردار سےمعاشرے میں مثبت
اقدار کو فروغ دینا چاہتے ہوں،ان سب کے لئے دارالمدینہ سمر کیمپ میں بہترین سرگرمیاں
موجود ہیں۔
اس سمر
کیمپ میں تربیہ ایکٹیویٹیز، پینٹنگ، کہانیاں سنانا، آرٹ اینڈ کرافٹ ، اسپورٹس اور
بہت سی دلچسپ سرگرمیوں میں طلبہ شرکت کرسکیں گے۔
اس سمر کیمپ میں دارالمدینہ کے علاوہ دوسرے
اسکولوں کےطلبہ بھی شرکت کرسکیں گے۔ یہ کیمپ دارالمدینہ کے طلبہ کے لئے فری ہے جب
کہ دوسرے اسکولوں کے طلبہ کے لئے سمر کیمپ میں شرکت کی فیس 1200روپے رکھی گئی
ہے۔سمر کیمپ میں شرکت کے لئے
https://erp.darulmadinah.net/OnlinesummercampReg.aspx
گرمیوں کی چھٹیوں میں طلبہ کی تربیت کے لئے سمر
ویکیشن ہوم ورک اور سمر تربیہ ہوم ورک کا
اجرا
طلبہ کی تعلیمی ،ذہنی ، جسمانی اور نفسیاتی
نشوونما کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی تربیت کرنا والدین اور اساتذہ کی اہم ذمہ داری
ہے۔جس طرح درختوں کی
نگہداشت سے ماحول کو سرسبزبنایا جاسکتا ہے اسی طرح طلبہ کی درست تعلیم وتربیت سے
پورے معاشرے کو گلِ گلزار بنایا جاسکتا ہے۔تعلیم و تربیت کےاس سلسلے کو مؤثر بناتے ہوئے دارالمدینہ انٹرنیشنل
اسلامک اسکول سسٹم گرمیوں کی چھٹیوں میں سمر ویکیشن
ہوم ورک اور سمر تربیہ ہوم ورک جاری کررہاہے۔
سمرویکیشن ہوم ورک میں اُردو اور دیگر مضامین کے
بنیادی کاموں کی دہرائی کے علاوہ ریاضی کی مہارت کو تقویت دینے کے لئے جیومیٹری،
الجبرا،سیٹ اور دیگر تصورات پر مبنی مشقیں دی گئی ہیں ۔انگلش میں گرامراور الفاظ
کی ورک بک کے ساتھ ساتھ زبان کی بنیادی
مہارتوں کو بہتر بنانے کے لئے مشقیں اور سرگرمیاں دی گئی ہیں۔سائنس کی درسی کتابوں
میں دیئے گئے تجربات، تصورات اور کارآمد باتوں سے متعلق ایسے عنوانات شامل کئے
گئے ہیں جو طلبہ میں سائنسی سوچ کو فروغ دے سکیں۔
سمرتربیہ ہوم ورک میں مختلف کلاسز کے طلبہ کے لئے
دینی ،اخلاقی اور تعلیمی سرگرمیاں ترتیب دی گئی ہیں۔ان میں تلاوتِ قراٰن،کلمے،
دعائیں،حدیثِ پاک،بنیادی عقائدکی تفہیم،ایکٹیویٹی بیسڈ اسلامک نالج،وضو،غسل اور
نماز کی معلومات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اخلاقی اوصاف پرمبنی سرگرمیاں بھی شامل
ہیں۔ ساتھ ہی طلبہ کو گھر درس دینے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی خصوصیت کے ساتھ
دعوت بھی پیش کی گئی ہے۔ سمر تربیہ ہوم
ورک میں اسلامیات کی درسی کتب کی سرگرمیاں بھی شامل کی گئی ہیں ۔
تمام ہی جماعتوں میں سمر تربیہ ہوم ورک اور سمر
ویکیشن ہوم ورک تیار کرتے ہوئے طلبہ کی
دلچسپیوں کو پیش نظر رکھا گیا ہے تاکہ طلبہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران اپنے اندر
پڑھنے اور سیکھنے کا شوق پیدا کرسکیں۔
سمر تربیہ ہوم ورک کو www.darulmadinah.net پر بھی رکھا گیا ہے تاکہ
دارالمدینہ کے علاوہ دوسرے اسکولز میں پڑھنے والے بچّوں کے والدین بھی استفادہ کرسکیں اور اپنے بچوں کی بہترین
تربیت کرسکیں۔ (رپورٹ: غلام محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا
ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)
یکساں
قومی نصاب کے تحت تیار کی گئی دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس کی 70کتابوں کی
منظوری
دارُالمدینہ
انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن سسٹم کا ایک اہم ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی
پریس گزشتہ برسوں میں 150سے زائد درسی کتابیں شائع کرچکا ہے۔ یہ کتابیں دارالمدینہ
انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم اور فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے علاوہ دیگر نجی تعلیمی
اداروں میں بھی پڑھائی جارہی ہیں۔
پاکستان
میں یکساں قومی نصاب (Single National
Curriculum)کے
نفاذ کے بعد دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس کی پری پرائمری اور پرائمری کی
70نصابی کتب پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ(PCTB) سے منظور ہوچکی ہیں۔ ان میں
’’روشن سفر اُردو، اُردو خوش خطی، واقفیت عامہ، یونیک میتھ میٹکس(Unique Mathematics)، ڈائنامکس انگلش(Dynamics English) اوراسمارٹ ICTکی
کتابیں شامل ہیں ۔یہ درسی کتابیں دیدہ زیب ٹائٹل،معیاری کاغذاور عمدہ طباعت سے مزین
ہیں۔
ان
درسی کتابوں کی تیار ی میں بچوں کی نفسیات اور ان کی ذہنی سطح کو ملحوظ رکھا گیا ہے۔دارالمدینہ کا
پری پرائمری نصاب ابتدائے بچپن کی تعلیم(Early
Childhood Education)کے
تقاضوں کو احسن انداز میں پوراکرتا ہے۔ طلبہ کی ذاتی اور سماجی نشوونما (Personal
and Social Development)کے
لئے اُن میں کام کرنے کی صلاحیت بڑھانے،تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے،اخلاقی
قدروں کا خیال رکھنے،اُن کے تجربات اور مشاہدات کووسیع کرنے، اپنی صحت کا خیال
رکھنے سے متعلق شعور و آگہی فراہم کرنادارُالمدینہ کے پری پرائمری نصاب کا حصہ ہیں
۔ اگلی درسی کتابوں میں توجہ مرکوز رکھنے، فیصلہ اور منصوبہ بندی کرنے اور اپنے
کاموں کو بہتر انداز میں پیش کرنے جیسی کئی مہارتیں بھی شامل ہیں۔دارالمدینہ کی
درسی کتابوں میں طلبہ کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کی بہتری کے لئے دینی، اخلاقی، ذہنی
، تعلیمی، ادبی اور جسمانی سرگرمیاں خصوصیت کے ساتھ شامل کی گئی ہیں ۔
مذکورہ
کتابوں کی ایک خاص بات یہ ہے کہ ماہرین کی
زیر نگرانی تیار ہونے کے بعد علما بورڈ ان
تمام کتب پر نظر ثانی کرتا ہے جس میں ان کتب کو عقائد، کفریہ عبارات، اخلاقیات
اورفقہی مسائل وغیرہ کے حوالے سے حتی الامکان چیک کیا جاتا ہے اور اس بات کا بغور
جائزہ لیا جاتا ہے کہ ان کتب کا متن ،تصاویراور کوئی بھی سرگرمی اسلامی تعلیمات
اور روایات کے منافی نہ ہوں۔
دعوت
اسلامی کے ذمہ داران اپنے علاقوں کے
اسکولز میں ان کتب کو لگواکر اُمّت مسلمہ کے نونہالوں کی بہترین تربیت میں اپنا
کردار اداکرسکتے ہیں۔کتابیں حاصل کرنے کے لیے2626037- 0313پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔(رپورٹ: غلام
محی الدین ،اردو کانٹینٹ رائٹر(مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ
آفس کراچی)،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
رمضانُ المبارک والدین کے لئے بچّوں کی تعلیم و
تربیت کے حوالے سے ایک بہترین موقع ہے ۔
اس ماہ ِمبارک
کی مناسبت سے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم نے بچّوں کی تربیت کے لئے
رمضان تربیہ ہوم ورک ترتیب دیا ہے جس میں
مختلف کلاسز کے طلبہ کے لئے دینی اور تعلیمی سرگرمیاں ترتیب دی گئی ہیں ۔
ان
سرگرمیوں میں تلاوتِ قراٰن،ذکرواذکار،نمازوں کی پابندی، نیکیوں کا کلینڈر،احادیثِ
مبارکہ چارٹ اوررمضان کریم چارٹ مکمل کرنے سمیت اخلاقی اوصاف پرمبنی کئی سرگرمیاں شامل ہیں۔
اس تربیہ ہوم ورک کے ذریعے طلبہ رسول کریم صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ کے اسوۂ حسنہ سے آگاہ
ہوسکیں گے، معاشرے میں اسلامی اقدار و تعلیمات کے احیا کا فریضہ سرانجام دے سکیں
گے،عبادات کی اصل روح ، ان کی اہمیت کو سمجھ سکیں گےاور خشوع و خضوع سے ان کی ادائیگی
کرسکیں گے۔ساتھ ہی معاشرتی زندگی میں آداب معاشرت،حسنِ اخلاق و معاملات اور حقوق
و فرائض سے متعلق اسلامی تعلیمات کی اہمیت سے واقف ہوں گے نیز ان کے فوائد و برکات
سے آگاہ ہوتے ہوئے اپنی زندگی ان کے مطابق ڈھال سکیں گے۔
حضور نبیِّ رحمت صلَّی اللہ علیہ وسلَّم کی
مبارک ذات پر دُرود شریف بھیجنا ایک مسلمان کے لئے بہت بڑی نعمت ، اعزاز اور خوش
قسمتی کی بات ہے۔
اسی سلسلے میں شعبہ ٔ دینیات ،دارالمدینہ انٹرنیشنل
اسلامک ایجوکیشن سسٹم کے تحت دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم اور فیضان
اسلامک اسکول سسٹم میں ہفتہ دُرودمنایا گیاجس میں 41کروڑ دُرودِ پاک پڑھنے کی نیت
کی گئی۔
دارالمدینہ بوائز ہائی اسکول ، حیدرآباد کے
طلبہ کا ،رانی کوٹ ، حیدرآباد کا تعلیمی دورہ
اسکول کے تعلیمی دوروں کے فائدے زندگی بھر رہتے
ہیں ۔یہ تعلیمی دورے ثقافتی تفہیم، نئی دل چسپیوں میں اضافے اورسفر کی تحریک کے
ساتھ ساتھ اعتماد اور آزادی کی فضا بھی پیدا
کرتے ہیں۔بعض مقامات دیکھنے سے نصابی اسباق کی تفہیم اور علم میں اضافہ ہوتا ہے
اور طلبہ انہیں بہتر طریقے سے یاد رکھنے اور سمجھنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں ۔
قلعہ رانی کوٹ جسے سندھ کی دیوار کے نام سے بھی
جانا جاتا ہے،یہ جامشورو کے علاقے کیرتھر میں واقع ہے ۔ یہ قلعہ تاریخ و ثقافت کا
منفرد شاہکار ہے اور وادی سندھ کی تہذیب
کا حصہ بھی ہے۔یہ جگہ سیر و سیاحت کے لئے بھی ایک پرسکون مقام ہے۔ یہاں قلعہ میں سے بہتی ہوئی ندی میں قدرتی
چشموں کا پانی مستقل بہتا رہتا ہے۔ رانی کوٹ میں اس پانی سے وادیاں سرسبز اور سحر
انگیز نظر آتی ہیں۔
دارالمدینہ بوائز ہائی اسکول،سٹی کیمپس ، حیدرآباد کے طلبہ نے رانی کوٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر طلبہ کو رانی
کوٹ کی مختصر تاریخ سے بھی آگاہ کیا گیا۔اس تعلیمی دورے سے طلبہ نے مفید
معلومات بھی حاصل کیں۔ (رپورٹ
: غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹر(سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ
دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی) / ویب ڈیسک
رائٹر: محمد مصطفیٰ انیس)