30 اور 31 دسمبر 2023ء کو مدنی  مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آبادمیں دعوت ِاسلامی کے شعبے دارالمدینہ اور فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے عملے کے اسلامی بھائیوں اور ذمہ داران کا 2 دن کا اجتماع ہوا جس میں دونوں شعبوں کےپاکستان بھر سے اساتذہ و پرنسپل صاحبان و ذمہ داران نے شرکت کی ۔

اس اجتماع میں مختلف سیشن ہوئے جن میں ذمہ داران و اراکین شوریٰ نے بیانات کئے اور تربیت کے مختلف ٹاپکس پر مدنی پھول فراہم کئے۔

اس موقع پر نگرا نِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”میری زندگی کا مقصد تیرے دیں کی سربلندی“ کے موضوع پر بیان کیاجس میں دعوت اسلامی کے بارہ دینی کام کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کرتے ہوئے کہا کہ 12 دینی کام تمام کے تمام عبادت ہیں اور اس کے علاوہ دیگر موضوعات پر بھی تربیت کے مدنی پھول ارشاد فرمائے ۔

علاوہ ازیں نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ داران و دارالمدینہ ،فیضان اسلامک سکول سسٹم کے اساتذہ اسلامی بھائیوں میں 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیو ں نے اپنے عزم کا اظہار کیا ۔

مزید نگران پاکستان مشاورت نے داڑھی شریف سجانے اور عمامہ شریف باندھنے کی ترغیب دلائی نیز اسلامی بھائیوں کو عمامہ شریف کا تحفہ بھی پیش کیا۔آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے دعا فرمائی اور اسلامی بھائیوں نے آپ سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبد الخالق عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)