بچّوں کی اچھی تربیت اُن کے بہترین مستقبل کے لئے بہت ضروری ہے ۔ اچھی تربیت بچے کی نشوونما اور پرورش میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اچھی تربیت کی بدولت بچے اپنے اندر ایمانداری، مہربانی اور ہمدردی جیسی اقدار کو جنم دیتے ہیں، تربیت کے انہیں صحیح اور غلط کی پہچان میں بھی مدد ملتی ہے۔

ماہِ اکتوبر 2023ءمیں بچّوں کی تربیت کے لئے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم نےمختلف عنوانات پر مبنی تربیہ تھیم کا اجرا کیا ہے ۔ اس تربیہ تھیم میں بچّوں کی ذہنی سطح کے مطابق مفید معلومات،بُری عادتوں سے آگاہی اوران سے بچنے کی تلقین کی گئی ہے۔ساتھ ہی اسے دیگر اچھی باتوں سے بھی مزین کیا گیا ہے۔ اس تربیہ تھیم کے ذریعے بچوں میں مثبت تبدیلیاں پیداکی جاسکیں گی ان شاء اللہ عزوجل ۔

اس تربیہ تھیم کو www.darulmadinah.net پر بھی رکھا جاتاہے تاکہ دارالمدینہ کے علاوہ دوسرے اسکولز میں پڑھنے والے بچّوں کے والدین بھی اس سے استفادہ کرسکیں اور اپنے بچوں کی بہترین تربیت کرسکیں۔(رپورٹ: غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹرمارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر: غیاث الدین عطاری)