دعوتِ اسلامی نے تعلیمی میدان میں جہاں مختلف کارنامے سرانجام دیئے ہیں وہیں ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔

گزشتہ رات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کرچی میں ہونے والے مدنی مذاکرے میں امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ رسول کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (.H.E.C) حکومتِ پاکستان نے دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی (دعوتِ اسلامی) کے پہلے کیمپس کی منظوری دے دی ہے جو کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد G-11میں قائم کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس 4 ڈیپارٹمنٹس پر مشتمل ہےجن کی تفصیل درج ذیل ہے:

٭ڈیپارٹمنٹ آف عربک (Department of Arabic)

٭ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک سٹڈیز (Department of Islamic Studies)

٭ڈیپارٹمنٹ آف مینجمنٹ سائنسز (Department of Management Sciences)

٭ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن (Department of Education)

بعدازاں امیرِا ہلِ سنت نے دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے حوالے سے کوشش کرنے والےمرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران، اراکینِ شوریٰ،ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی اور حکومتی اداروں میں موجود تعاون کرنے والے افسران کو دعاؤں سے نوازا۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)