تعلیمی دورے سیکھنے کے عمل کو یادگار بناتے ہیں ۔ کلاس روم میں سیکھے گئےاسباق کی عملی تفہیم میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔مستقبل کی ترجیحات میں مدد ملتی ہے،یقیناًمستقبل کے بارے میں بروقت آگاہی طلبہ کو ان کے منتخب کردہ شعبوں میں کامیابی کے لیے ضروری مہارتوں، علم اور ذہنیت سے آراستہ کرتی ہے اوراس آگاہی کے نتیجے میں وہ اپنی تعلیم اورکیریئر کے بارے میں زیادہ بہتر فیصلہ کرسکتے ہیں۔ دارالمدینہ اپنے طلبہ کو تعلیمی دوروں اور تربیتی نشستوں کے ذریعے وقتاً فوقتاً ایسے مواقع فراہم کرتا ہے جس کی مدد سے وہ اپنی  تفہیم کو بہتر بناسکیں۔

دارالمدینہ بوائز کیمپسز،کراچی کے سیکنڈری کلاسز میں پڑھنے والے طلبہ نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی چینل ، المدینۃ العلمیہ ، آئی ٹی ، دورہ حدیث ایریا اور دیگر مختلف شعبوں کا تعلیمی دورہ کیا۔ تعلیمی دورے کے بعد طلبہ کا تربیتی سیشن ہوا ۔

تربیتی سیشن میں بیان کرتے ہوئے فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے نگران مجلس اور دارالمدینہ کے رکن مجلس ابو زہیرمحمد زبیر عطاری المدنی نے طلبہ سے ان کے مستقبل کے حوالے سے سوالات کیے اور اپنے مفید مشورے و تجربات بھی بیان کیے۔ رکن مجلس نے کہا کہ سب سے پہلے یہ طے کرلیجیےکہ آپ نے کیاکرنا ہے؟ آپ کو جس مضمون ،کام یا شعبے میں زیادہ دلچسپی ہو ،اس طرف اپنی بھرپورتوجہ دیجیے ،اس حوالے سے معلومات اورمفید مشوروں کے لیے دارالمدینہ آپ کی راہنمائی کرے گا۔

طلبہ کے اس تعلیمی دورے سے مختلف تصورات کے بارے میں ان کی سمجھ میں اضافہ ہوگا اور طلبہ میں فیصلہ سازی کی مہارت اور ذمہ داری کے احساس کو فروغ دینے میں مدد ملے گی ۔(رپورٹ: غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹر(مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی)