اللہ پاک کے محبوب بندوں کی صحبت اختیار کرنا، اُن کے نقش قدم پر چلنااور ان کی یاد میں محافل منعقد کرنا سعادت عظمی ہے۔ سلطان الاولیاء حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ کے عرس کے موقع پر دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن سسٹم کے ہیڈآفس میں گیارہویں شریف کی محفل منعقد ہوئی جس میں دارالمدینہ ہیڈ آفس سے وابستہ اسلامی بھائیوں نے خصوصی طورپر شرکت کی۔

اس محفل میں آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ کا ذکر ِخیر کیا گیا اورآپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ کی علمیت، اخلاق و کردار ، جد و جہد اورخدمت خلق کے بارے میں بیان کیا گیا۔

گیارہویں شریف کی اس پروقار محفل میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس ِ شوریٰ کے رُکن حاجی محمد اطہر عطاری نے اپنے بیان میں فرمایاکہ حضور غوث پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ مستجاب الدعوات،خوف خدا میں رونے والے،بُری باتوں سے ہمیشہ بچنے والے اور حق سے زیادہ قریب ہونے والےتھے۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ ِکا ایثار، قربانی، خیرخواہی اور دلجوئی مثالی تھی۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ غریبوں اور یتیموں کے ہمدردتھے۔ ہمیں آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے معاشرے کے کمزور لوگوں کی مددکرنی چاہیئے۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نےمطالعے کی ترغیب دلاتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کی کتابیں ”جنت میں لے جانے والے اعمال ،خوف خدا، غوث پاک کے حالات اورسانپ نما جن“پڑھنے کی ترغیب بھی دلائی ۔آخر میں رکن شوری ٰ نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا بھی ذہن دیا۔(رپورٹ: غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹرمارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر: غیاث الدین عطاری)