مبلغ ِدعوت ِاسلامی فضیل عطاری نے دارالمدینہ ہیڈآفس میں ہونے والے اجتماع ذکر و نعت میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کی تلاوت سے حکمت و دانائی نصیب ہوتی ہے۔قرآن پاک کتاب ِرحمت اور کتاب ِہدایت ہے۔

مبلغ ِدعوت ِاسلامی نے دورانِ بیان اچھا مطالعہ کرنے، سوشل میڈیا کی برائیوں سے بچنے اور اپنے علاقے کی مساجد میں تفسیر ِقرآن کا حلقہ شروع کروانےکی اہمیت پر زور دیا ۔انہوں نے قرآن کریم اور احادیث مبارکہ کو سمجھنے اور دینی ویڈیوز دیکھنے کی ترغیب دلائی جن سے دل میں عشق رسول پیدا ہو۔

مبلغ دعوت اسلامی نے قرآن کریم کی تلاوت کرنے، نمازوں کی پابندی کرنے، ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے نیز قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب بھی دلائی ۔اس اجتماعِ ذکر و نعت میں دارالمدینہ ہیڈ آفس کے اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی۔ (رپورٹ:غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائٹر مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)