دارالمدینہ صرف ایک اسکول ہی نہیں بلکہ ایک مکمل اسلامی تربیتی نظام ہے جہاں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تربیت، کردار سازی اور ذہنی نشوونما پر بھی بھرپور توجہ دی جاتی ہے۔

دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم ،کراچی ریجن کے مختلف کیمپسز میں رزلٹ ڈے کا انعقاد کیا گیا جن میں طلبہ و طالبات، والدین اور اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔

رزلٹ ڈے کی تقاریب کا آغاز حسب روایت تلاوتِ قراٰنِ پاک سے ہوا اور طلبہ و طالبات نے نعتِ رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پیش کی ۔طلبہ و طالبات نے مختلف خاکےبھی پیش کئے جن میں تعلیمی اہمیت، دینی شعور اور معاشرتی اقدار کو اجاگر کیا گیا تھا۔

پروگرامز کے اہم ترین مرحلے میں سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا جبکہ پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے ہونہار طلبہ و طالبات کو شیلڈز سے نوازا گیا۔

اس موقع پر اساتذہ نے طلبہ کی محنت اور والدین کے تعاون کو سراہا ۔تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات پر ہوااورطلبہ وطالبات کی دین و دنیا میں ترقی کے لئے دعائیں کی گئیں۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائٹر مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)