دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے CEOڈاکٹر دانش اقبال عطاری اور ڈائریکٹر ایجوکیشن عابد سہیل عطاری نے صوبائی ذمہ دار(provincial head)عدنان یعقوب عطاری کے ہمراہ پنجاب ریجن کا دورہ کیا۔

اس دوران انہوں نے ملتان، پنجاب میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد سلیم عطاری سے ملاقات کی اور انہیں دارالمدینہ کے بارے میں بریفنگ دی۔ بعد ازاں رکن شوریٰ نے دارالمدینہ کی ترقی کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔ (رپورٹ: غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائٹر مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)