پچھلے دنوں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے ہیڈ آفس میں دعوتِ اسلامی کے تحت احکامِ روزہ کے حوالے سے ایک ٹریننگ سیشن ہوا جس میں دارالافتاء اہلسنت کے مفتی کفیل عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی ۔

اس ٹریننگ سیشن کے اہم نکات درج ذیل ہیں:

٭نفس کو بھوکا رکھ کر آسانی سے اللہ کی عبادت کی طرف مائل کرسکتے ہیں٭بہت سے لوگ عبادت تو کرتے ہیں مگر وقت دینے کے باوجودعبادت قبول نہیں ہوتی، اس لئے کہ انہیں عبادت کے بارے میں ضروری باتیں معلوم نہیں ہوتیں٭رمضان میں ہمیں خود کو مزید عبادتِ الٰہی میں مصروف کرلینا چاہیئے٭ہمیں عبادات میں لذت آئے یا نہ آئے، ہمیں بہرحال وہ عبادت کرنی ہی کرنی ہے٭ماہِ رمضان بابرکت مہینا ہے، اس میں بہت سی عبادتیں جمع ہوجاتی ہیں:روزہ، سحروافطار اور تراویح٭تلاوت افضل نفلی عبادات میں سے ایک عبادت ہے٭روزہ ایسے پورا کرنا چاہیئے کہ اس میں کسی قسم کا گناہ نہ ہو٭انسان کو توبہ سے کبھی نہیں رکنا چاہیئے۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائٹر مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)