قراٰنِ  پاک دنیا بھر کے انسانوں کے لئے ایک مکمل دستور حیات ہے ۔ قراٰنِ پاک کے احکامات پر عمل پیرا ہونے میں ہی ہر انسان کی کامیابی کا راز پوشیدہ ہے۔ حافظ ِقراٰن بچے نہایت ہی خوش قسمت ہیں کہ اللہ پاک نے ان کے سینوں میں اپنا کلامِ پاک محفوظ کر دیا۔

دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں گزشتہ روز ایک شاندار پیش رفت ہوئی ۔الحمد للہ سال 2023ء میں پنجاب کے مختلف کیمپسز میں شروع ہونے والے حفظ پروگرام کے پہلے بیج کے 7 طلبہ نے حفظ ِقراٰن کی سعادت حاصل کی۔

یہ پیش رفت دارالمدینہ کے دینی ماحول میں معیاری تعلیم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ والدین و اساتذہ نے بچوں کی اس عظیم سعادت پر خوشی کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ حفظ پروگرام اسکول کی تعلیم کے ساتھ ساتھ مکمل کروایا جاتا ہے۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائٹر مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)