بچپن کا بہتر آغاز روشن مستقبل کا راستہ ہے۔بچپن اور اسکول کی بامقصد زندگی طلبہ کو کامیاب بناتی ہے۔

دار المدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے طلبا و طالبات نے پاکستان Maths چیلنج میں 33 گولڈ میڈل، 34 سلور میڈل اور 39 کانسی کے تمغے حاصل کئے۔

33 گولڈ میڈل حاصل کرنے والے طلباوطالبات نے دوسرے راؤنڈ میں حصہ لیا جس میں دارالمدینہ ، لالہ موسی ٰ کیمپس گریڈ 1 کی طالبہ ابرش وقاص نے اپنی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

یہ کامیابی دارالمدینہ کے نظامِ تعلیم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم دینی ماحول میں معیاری تعلیم کے ذریعے طلبہ کی علمی صلاحیتوں میں اضافہ کرتاہے۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائٹر مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)