کنزالمدارس بورڈ میں صومالیہ کے علماء کرام شیخ محمود ،شیخ آدم اور شیخ نور کی آمد
26جولائی2025ء کو پنجاب کے شہر فیصل آباد میں
قائم دعوت اسلامی کے دینی تعلیمی بورڈ کنزال مدرسہ میں صومالیہ سے آئے ہوئے علماء کرام شیخ محمود ،شیخ آدم اور شیخ نور کی آمد ہوئی رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسد مدنی کے ہمراہ علماء
کرام نے کنزالمدارس بورڈ کے شعبہ جات کا وزٹ کیا اور بورڈ کے تحت ہونے والے تعلیمی
و انتظامی امور کا بغور مشاہدہ کرتے ہوئے
اس کی خدمات کو سراہا۔
شیوخِ کرام نے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن و صدر کنزالمدارس بورڈ، مولانا جنید عطاری مدنی سے ملاقات کی۔ رکنِ
شوریٰ نے معزز مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور تحائف پیش کیےوزٹ کے
اختتام پر معزز مہمانوں نے اپنے تاثرات
بھی تحریر کیے ۔(رپورٹ: ابراراحمد کیمرہ مین سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ
کنزالمدارس بورڈ فیصل آباد، کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)