کینیا سے آئے ہوئے تاجران کی کنزالمدارس بورڈ آمد، جدید تعلیمی خدمات کو سراہا
فیصل آباد،پنجاب
31 جولائی 2025 :
پاکستان
کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے تعلیمی ادارے کنزالمدارس بورڈ میں 31
جولائی 2025ء کو افریقی ملک کینیا سے آئے ہوئے تاجران کے ایک وفد کی آمد ہوئی۔
اس دوران کنزالمدارس بورڈ کے منیجر محمد عزام
رضا عطاری نے وفد کے اسلامی بھائیوں کو کنزالمدارس بورڈ کے مختلف ذیلی شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کروایا اور ان
شعبہ جات کے تحت ہونے والی خدمات کے بارے میں بتایا۔
وفد کے اراکین نے تعلیمی میدان میں جدید طریقوں
سے دین کی خدمت کرنے پر خوب سراہا جبکہ وفد کے اسلامی بھائیوں کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن و صدر کنزالمدارس بورڈ مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی سے ملاقات بھی
ہوئی اور چند اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔(رپورٹ: ابراراحمد کیمرہ مین سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ
کنزالمدارس بورڈ فیصل آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)