طلبا وطالبات کو پرہیزگار بنانے کے لیے ان کی اچھی تعلیم وتربیت
بہت ضروری ہے۔ دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں تعلیم و تربیت کےہر ہر مرحلے کو مؤثر بنانے
کے لیے دل چسپ سرگرمیاں تیار کی جاتی ہیں۔ الحمد للہ عزوجل ! پچھلے سالوں کی طرح
اس بار بھی رمضان تربیہ ہوم ورک تیار کیا گیا ہے۔
رمضان تربیہ ہوم ورک میں پری نرسری،
نرسری،پرائمری اور سیکنڈری کے طلبہ کے
لیےدینی ،اخلاقی اور تعلیمی سرگرمیاں ترتیب دی گئی ہیں ۔ ان سرگرمیوں کے ذریعے
طلبا و طالبات کو مختلف کاموں سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے، نمازاور دُرود شریف پڑھنے،تلاوت ِقرآن
پاک اوردینی مطالعہ کرنے، احادیث مبارکہ کو یاد کرنے، والدین کا ادب کرنے،مدنی
مذاکرہ دیکھنے، نیکیاں بڑھانے اور رمضان کو اچھے انداز میں گزارنےکی ترغیب دلائی
گئی ہے۔
یہی نہیں ، رمضان تربیہ ہوم ورک میں خوب صورت اور رنگا رنگ سرگرمیاں جیسے :30دن کے
نیک اعمال،رنگ بھرنے ،نقطے ملاکر تصاویر بنانے ، خوب صورت کارڈز تیار کرنے اورمسجد ِبیت کی تیاری جیسی دل چسپ سرگرمیاں بھی شامل کی گئی
ہیں۔
رمضان تربیہ ہوم ورک میں طلبہ کی دلچسپی کا خاص
خیال رکھا گیا ہے ، اس تربیہ ہوم ورک کے ذریعے طلبہ کے دِلوں میں رمضان سے محبت
بھی پیدا ہوسکے گی ۔
رمضان تربیہ ہوم ورک کو www.darulmadinah.net پر بھی رکھا گیا ہے تاکہ دارالمدینہ کے علاوہ دوسرے
اسکولز میں پڑھنے والے بچّوں کے والدین بھی اس سے استفادہ کرسکیں اور اپنے بچوں کی بہترین تربیت کرسکیں۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹر(مارکیٹنگ
اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی)