اسکولز میں عید ملن کی تقریبات نہ صرف ہماری تہذیبی روایات کو زندہ رکھتی ہیں بلکہ بچوں میں باہمی محبت اور تہذیبی اقدار کو بھی فروغ دیتی ہیں۔

دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم (دعوتِ اسلامی) کے تحت پاکستان بھر کے کیمپسز میں عید ملن کی خوبصورت تقریبات منعقد ہوئیں جس میں طلبہ، اساتذہ اور اسکول انتظامیہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر طلبہ نے عید کے روایتی اور دل کش لباس پہن رکھے تھے۔ طلبہ نے اپنے ساتھیوں کو عید کی مبارکباد دی اور ان سے عید ملتے ہوئے لطف اندوز ہوئے۔طلبہ نے مختلف تعلیمی اور تفریحی سرگرمیاں پیش کرتے ہوئے عید ملن کی تقریبات کو چار چاند لگا دیئے۔

خوشیوں سے بھرپور عید ملن کی ان تقریبات میں مختلف کلاسز کے طلبہ اپنے ساتھ روایتی کھانے اور اسنیکس بھی لائے تھے۔اس دوران ٹیچرز نے طلبہ کو عید کی اہمیت، بھائی چارے اور دوسروں کے ساتھ مل کر خوشیاں منانے کی اہمیت پر زور دیا۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائٹر مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)