جامعہ شیخ الحدیث امین پور روڈ فیصل آباد کے
اساتذہ کرام کی کنزالمدارس بورڈ، فیصل آباد آمد
جامعہ شیخ الحدیث امین پور روڈ فیصل آباد کے
اساتذہ کرام نے 28 جولائی 2025ء کو فیصل آباد، پنجاب میں قائم دعوتِ اسلامی کے تعلیمی
بورڈ کنزالمدارس کا وزٹ کیا جن میں استاذُ الحدیث مفتی محمد شریف چشتی صاحب، خطیبِ
اہلسنت مولانا محمد شاہ زیب قادری صاحب، مولانا محمد سمیع قادری صاحب اور مولانا
قاری محمد سجاد قادری صاحب شامل تھے۔
اس دوران مہمان علمائے کرام نے کنزالمدارس بورڈ
کےمختلف ذیلی شعبہ جات کے کاموں کا جائزہ لیا اور دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوری
کے رکن و صدر کنز المدارس بورڈ مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی سےملاقات بھی فرمائی۔
رکن شوریٰ
نے علمائے کرام کو دعوتِ اسلامی کے نظامِ تعلیم اور دینی کاموں کے بارے میں بتایا نیز باہم مشاورت اور تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا
گیا۔آخر میں استاذ الحدیث مولانا محمد شریف
قادری صاحب نے دعوتِ اسلامی بالخصوص کنزالمدارس بورڈ کے لئے دعا بھی فرمائی۔(رپورٹ: ابراراحمد کیمرہ مین سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ
کنزالمدارس بورڈ فیصل آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)