عوام کو علمِ دین کے زیور سے آشنا کرنے کے لئے  شعبہ مکتبۃ المدینہ آسان اور دلچسپ انداز میں خوب صورت سرورق کے ساتھ کُتب ورسائل شائع کرتاہے اور ان کے حصول کی آسانی کے لئے ممکنہ صورت میں ذیلی حلقے میں ہونے والےاسلامی بہنوں کے سنتوں بھرے اجتماعات، دینی حلقوں ، دارالسنہ اور اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں مکتبۃ المدینہ کے اسٹال لگائے جاتے ہیں جن کی کارکردگی درج ذیل ہیں:

اکتوبر 2021ءمیں سنتوں بھرے اجتماعات میں لگنے والے اسٹال کی تعداد: 6ہزار260

اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ میں لگائے گئے اسٹال کی تعداد : 2 ہزار 481

ماہانہ ڈویژن دینی حلقوں میں لگائے گئے اسٹال کی تعداد : 417

دارالسنہ میں لگائے گئے اسٹال کی تعداد: 10

کل آرڈر کی تعداد: 1 ہزار156

اکتوبر 2021ء میں ہونے والے تقسیم رسائل کی کارکردگی

تقسیم کی گئی کُتب کی تعداد:8 ہزار204

تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد:8 لاکھ ہزار ،93 ہزار،789


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ (اسلامی بہنیں)کے تحت11 نومبر 2021ء بروز جمعرات حیدرآباد زون میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن تا ریجن شعبہ ذمہ دار، ماہنامہ فیضان مدینہ آرڈر بکرز اور بستہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہانہ کارکردگی شیڈول میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات بتائے اور دیگر دینی کام بروقت کرنے کی ترغیب دلائی۔ مزید ماتحت اسلامی بہنوں کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا اس کے علاوہ مسائل کے حل پیش کئے ۔

٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ کے تحت 14نومبر2021ء بروز اتوار پاکستان مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ لیا جس میں ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ دارا سلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں ذمہ داراسلامی بہنوں کو ان کی انفرادی کارکردگی بتائی گئی ۔غیر فعال اسلامی بہنوں کو فعال بنانے کا ذہن دیا گیااور ماتحت سے کارکردگی شیڈول وصول کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔ مسائل پر کلام ہوا۔زون سطح پر ماہانہ مدنی مشورہ لینے کی مضبوطی لانے کی ترغیب دلائی گئی اوراسلامی بیانات کتاب کا اسٹاک ختم کرنے کے اہداف دیئے گئے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ اور تقسیم رسائل کے زیر اہتمام 7  نومبر 2021ءبروز پیر کراچی ساؤتھ زون 2 شیر شاہ کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شعبے کےدینی کام کرنے کےحوالے سے نکات سمجھائے اور انہیں بروقت کارکردگی بنانے اور مکتبۃ المدینہ کے بستوں کا فالواَپ کرنے کےمتعلق مدنی پھول سمجھائے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شعبے کے دینی کاموں میں بہتر ی لانے اور بروقت کارکردگی دینے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے تحت 5 نومبر 2021ء  کو فیصل آباد ریجن میں بذریعہ انٹر نیٹ ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مکتبۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں مکتبۃ المدینہ کے بستے (اسٹال) لگانے کے اہداف دیئےگئے۔ مزید ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کے حوالے سے بھی مدنی پھول دیئےگئے ۔

٭دوسری طرف اسلامی بہنوں کے شعبہ مکتبہ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام 6 نومبر 2021ء کو فیصل آباد ریجن جھنگ زون میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں زون تا کابینہ سطح کی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے مکتبۃ المدینہ کے آرڈر اور سیل کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے در پیش مسائل پر کلام کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبہ المدینہ (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں میں سُرجانی ٹاؤن کابینہ ڈویژن گرین لائن کراچی میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی کو مضبوط بنانے کے لئے مدنی پھول دیئے اور نئی مقرر ہونے اسلامی بہن کو مکتبۃ المدینہ کی فائل بھی سمجھائی نیز بہتر انداز پر کارکردگی دینے کاذہن دیا۔ علاوہ ازیں ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کاہدف دیا اور ٹیلی تھون کے لئے کوششِ کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ (اسلامی بہنیں) کے تحت 4 نومبر 2021ء بروز جمعرات پاکستان مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اور آرڈر بکرز اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں آرڈر کارکردگی فارمز کے حوالے سے کلام ہوا ۔ 


دعوتِ اسلامى كے شعبہ مکتبہ المدینہ کے تحت 3 نومبر2021ء کو لاہور ریجن لکی مروت کابینہ ڈویژن پنیالہ میں محفلِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے نعتِ رسول ﷺ سے آغاز کرتے ہوئے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو تقسیم رسائل کرنے گھریلو صدقہ بکس رکھنے کی ترغیب دی جس پر اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ نیتیں پیش کیں۔ 


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ مکتبۃ المدینہ (اسلامی بہنیں) کےزیر اہتمام یکم نومبر 2021ء کوجھنگ زون میں بذریعہ کال مدنی مشورہ ہوا جس میں چنیوٹ اور لالیاں کابینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ہفتہ وار دینی کاموں کی انٹری کے حوالے سے کلام کیا اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون عطیات مہم کی لنک پر انٹری کرنے سے متعلق تربیت کی۔ مزیدمکتبۃ المدینہ وتقسیم رسائل کی ماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دی اور بستوں کی تعداد کو بڑھانے کے حوالے سے ہدف بھی دیا جس پر اسلامی بہنوں کی طرف سے اچھی نیتوں کا اظہار کیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ  مکتبہ المدینہ (اسلامی بہنیں )کے تحت 28 اکتوبر2021ءکو ڈیرہ اسماعیل خان زون لکی مروت کابینہ ڈویژن پنیالہ میں محفل نعت کاانعقادہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

محفل نعت کا آغاز تلاوۃِقراٰن پاک اور نعت رسول ﷺ سے ہوا۔ اس کے بعد زون ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کرتےہوئےانہیں دینی کاموں میں حصہ لینے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کاذہن دیا ۔ اس کے ساتھ ہی گھریلوں صدقہ بکس رکھنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ نیتیں پیش کیں۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام 25 اکتوبر 2021ء   کوپاکپتن زون اور ملیر کابینہ ڈویژن کھوکھراپار میں مدنی مشوروں کاانعقاد ہوا جن میں زون تا ڈویژن اور بستہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے شعبے کے دینی کاموں میں بہتری لانے کےحوالےسے اسلامی بہنوں کو اپڈیٹ نکات سے آگاہ کیا۔مزید ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ بڑھانے کےحوالےسے اہداف دیتےہوئےتقسیمِ رسائل کرنےکا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروائی ۔

٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام 27 اکتوبر 2021ء کو سرگودھا زون میں بذریعہ کال مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا بستہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ بڑھانے پر نکات بتائےاور اس کے اہداف دیئے۔ علاوہ ازیں اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور دینی حلقوں میں مکتبۃ المدینہ کااسٹال لگانےکاذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔

 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ (اسلامی بہنوں )کے تحت 22اکتوبر 2021ء بروز جمعہ پاکستان مکتبۃالمدینہ ذمہ داراسلامی بہن نے بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ منعقد کیا جس میں ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اور 2آرڈر بُکرز اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان ذمہ داراسلامی بہن نے ان کی انفرادی کارکردگی بتائی اور دفتر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز غیر فعال اسلامی بہنوں کو فعال بنانے کا ذہن دیا اور تمام اسلامی بہنوں کو اپنی ماتحت سے بروقت کارکردگی شیڈول وصول کرنے کی ترغیب دلائی ۔ مزید سفری اخراجات اور ماہنامہ فیضان مدینہ کے متعلق بھی نکات بتائیں ۔ علاوہ ازیں زون سطح پر ماہانہ مدنی مشورہ لینے اور اسلامی بیانات کتاب کا اسٹاک ختم کرنے کے اہداف بھی دیئے۔

٭اسی طرح شعبہ مکتبۃالمدینہ (اسلامی بہنوں )کے تحت 23اکتوبر 2021ء بروز ہفتہ لاہور ریجن میں مدنی مشورےکاانعقاد کیاگیا جس میں لاہور ریجن کی ریجن و زون مکتبۃالمدینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مکتبۃالمدینہ ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں کارکردگی شیڈول اور دیگر دینی کام بروقت کرنے کی ترغیب دلائی ۔ مزید شعبے کےدینی کاموں کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا اورمسائل کے حل پیش کئے ۔


عوام کو علم دین کے زیور سے آشنا کرنے کے لئے  شعبہ مکتبۃ المدینہ آسان اور دلچسپ انداز میں خوب صورت سرورق کے ساتھ کتب ورسائل شائع کرتا ہے اور ان کے حصول کی آسانی کے لئے ممکنہ صورت میں ذیلی حلقے میں ہونے والےاسلامی بہنوں کے سنتوں بھرے اجتماعات، دینی حلقوں ،دارالسنہ اوراسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ میں مکتبۃالمدینہ کے اسٹال لگائے جاتے ہیں ۔

اس سلسلے میں پاکستان بھر ،یں ستمبر2021ء میں لگنےوالےاسٹال کی کارکردگی درج ذیل ہے:

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں لگائےگئے اسٹال کی تعداد: 6ہزار149

اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ میں لگائےگئے اسٹال کی تعداد : 2ہزار417

ماہانہ ڈویژن دینی حلقوں میں لگائےگئے اسٹال کی تعداد : 412

دارالسنہ للبنات میں لگائےگئے اسٹال کی تعداد: 13

کل آرڈر کی تعداد: 983