دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ (اسلامی بہنوں )کے تحت 22اکتوبر 2021ء بروز جمعہ پاکستان مکتبۃالمدینہ ذمہ داراسلامی بہن نے بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ منعقد کیا جس میں ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اور 2آرڈر بُکرز اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان ذمہ داراسلامی بہن نے ان کی انفرادی کارکردگی بتائی اور دفتر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز غیر فعال اسلامی بہنوں کو فعال بنانے کا ذہن دیا اور تمام اسلامی بہنوں کو اپنی ماتحت سے بروقت کارکردگی شیڈول وصول کرنے کی ترغیب دلائی ۔ مزید سفری اخراجات اور ماہنامہ فیضان مدینہ کے متعلق بھی نکات بتائیں ۔ علاوہ ازیں زون سطح پر ماہانہ مدنی مشورہ لینے اور اسلامی بیانات کتاب کا اسٹاک ختم کرنے کے اہداف بھی دیئے۔

٭اسی طرح شعبہ مکتبۃالمدینہ (اسلامی بہنوں )کے تحت 23اکتوبر 2021ء بروز ہفتہ لاہور ریجن میں مدنی مشورےکاانعقاد کیاگیا جس میں لاہور ریجن کی ریجن و زون مکتبۃالمدینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مکتبۃالمدینہ ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں کارکردگی شیڈول اور دیگر دینی کام بروقت کرنے کی ترغیب دلائی ۔ مزید شعبے کےدینی کاموں کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا اورمسائل کے حل پیش کئے ۔