دعوتِ اسلامی  کی مجلس مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیر ِ اہتمام10مارچ 2020ء بروزمنگل شجاع آبادزون میلسی کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ملتان ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمکتبۃ المدینہ وتقسیم رسائل کی بھرپورترغیب دلائی گئی نیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے نکات فراہم کئے۔


  اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام لاہور میں مکتبۃ المدینہ للبنات کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اور انفرادی کوشش کے ذریعے 34 ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروائی جس میں 30 رنگین شمارے اور 4 سادہ شمارے ہیں ۔ مزید کوشش جاری ہے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام 13فروری 2020ء بروز جمعرات جھنگ اور ساہیوال زون کی کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعۂ کال اجلاس ہوا جس میں فیصل آباد کی ریجن سطح کی مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اپنے شعبے کو مضبو ط کرنےنیز شعبے کی تقرریاں پوری کرنے پر زور دیا۔مزید یہ کہ26 فروری2020ء تک اپنی تمام ڈویژن پر مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن کا تقرر کرنے، تمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات، ماہانہ ڈویژن مدنی حلقوں اور مدرستہ المدینہ بالغات میں مکتبۃ المدینہ کے بستے لگوانے، مکتبۃ المدینہ کے بستے لگوانے کے لیے آرڈرز بُک کر وانے اور مارچ میں تمام بستہ ذمہ داران کی لسٹ دینے کے اہداف دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام12 فروری 2020ء  کو سرگودھا زون کی کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں بذریعۂ کال اجلاس ہوا جس میں فیصل آباد کی ریجن سطح پہ مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئےا ن کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مضبو ط کرنےاور اپنی شعبے کی تقرریاں پوری کرنے کاذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  ملتان زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ اجلاس ہوا جس میں ملتان مکی کابینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملتان ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور کابینہ سطح پر مکتبۃ المدینہ للبنات کی ذمہ دار کی تقرری کے حوالے سے بات چیت کی۔


پچھلے دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے تحت ساہیوال زون ذمہ دار اسلامی بہنوں  کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ فیصل آباد ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز ڈویژن اور علاقہ پر تقرریاں کرنے اور سنتوں بھرے اجتماعات میں مکتبۃ المدینہ کے بستے لگانے کے اہداف دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے تحت پچھلے دنوں فیصل آباد زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں جڑانوالہ کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ فیصل آباد ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور تقرریاں کرنے نیز سنتوں بھرے اجتماعات میں مکتبۃ المدینہ کے بستے لگانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے تحت12جنوری 2020ء  کو فیصل آباد کابینہ کی ڈویژن رچنا ٹاؤن میں دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ریجن فیصل آباد مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔